سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شاہراہ  انجینئرنگ  کے شعبے میں  نئے خیالات اور ٹکنالوجیز پر معلومات  کو مشترک کرنے کے لئے   این ایچ آئی ڈی سی ایل  اور سی ایس آئی آر- ایس ای آر سی ، چنئی کے درمیان مفاہمتی قرارداد پر دستخط کیے گئے

Posted On: 24 MAR 2023 4:01PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کے تحت ایک  سی پی ایس ای ، قومی شاہراہ اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) اور  سی ایس آئی آر – ایس ای آر سی ( اسٹرکچرل انجینئرنگ ریسرچ سنٹر ، چنئی نے  شاہراہ انجینئرنگ کے شعبے میں جدید خیالات اور ٹکنالوجیز پر معلومات مشترک کرنے کے لئے 23 مارچ 2023 کو ایک مفاہمتی قرارداد  (ایم او یو) پر دستخط کئے۔ مفاہمتی قرار داد پر  نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ   کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب چنچل کمار، اورسی ایس آئی آر – ایس ای آر سی چنئی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر این آنندولّی نے دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00176EO.jpg


یہ  مفاہمتی قرارداد دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کی بنیاد قائم کرنے کے لئے ہے، تاکہ نیشنل ہائی ویز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ-اسٹرکچرل انجینئرنگ ریسرچ سینٹر عام مفاد کی مختلف سرگرمیوں جیسے کہ شاہراہ انجینئرنگ کے شعبے میں   ضابطوں اور شرطوں کے مطابق جدید خیالات  اور ٹیکنالوجیز  پر معلومات مشترک کرسکیں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے کام کرسکیں ۔ یہ تعاون  سڑک کے شعبے میں تحقیق و ترقی   کی سرگرمیوں کو مضبوط کرے گا۔ اس معاہدے سے  شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبے میں تحقیق و  ترقی اور تربیت میں تال میل قائم کرنے   میں قیادت فراہم کرنے کی امیدہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MNDG.jpg

 

اس موقع پر  اپنے خطاب  میں نیشنل ہائی ویز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے  منیجنگ ڈائریکٹر جناب  چنچل کمار نے کہا کہ حکومت شراکت داری اور رہنمائی کے پروگراموں کے ذریعے معیاری تحقیق کو فروغ  دینے کی حمایت کرتی ہے۔ یہ مفاہمتی قرارداد حکومت-اکیڈمک شراکت داری کا ایک نیا معیار قائم کرتا ہے جو سی ایس آئی آر – ایس ای آر سی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے  تکنیکی افسران میں سیکھنے کے عمل کو فروغ دے سکتا ہے اور فیکلٹی کے فروغ کے  نئی مواقع پیدا کرسکتا ہے۔ یہ داخلی صلاحیت  سازی میں بھی کارآمد ثابت ہوگا۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3259)


(Release ID: 1910608) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu