وزارت دفاع
دفاعی سازوسامان کی تیاری
Posted On:
24 MAR 2023 2:42PM by PIB Delhi
حکومت نے غیر ملکی اصلی ساز و سامان تیار کنندگان کے ساتھ دفاعی شعبے میں سر گرم عمل 45 کمپنیوں اور مشترکہ تجارتی اداروں کو منظوری دے دی ہے۔ مزید یہ کہ حکومت نے پچھلے کچھ برسوں میں کئی پالیسی اقدامات کئے ہیں اور ملک میں دفاعی ساز و سامان کی مقامی ڈیزائننگ، فروغ اور تیاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اصلاحات کی ہیں۔ اس سے آنے والے برسوں میں درآمدات پر انحصار کم ہو گا۔ ان اقدامات میں منجملہ اور باتوں کے دفاعی حصول کے طریقہ کار (ڈیپ)-2020 کے تحت گھریلو ذرائع سے بنیادی اشیاء کی خریداری کو ترجیح دینا؛ وزارتِ دفاع کے دفاعی پیداواری محکمے (ڈی ڈی پی) کی طرف سے ایک ٹائم لائن کے ساتھ تین مثبت انڈیجنائزیشن لسٹوں (پی آیہ ایلس) کی نوٹیفیکیشن شامل ہے۔ اس سے آگے وہ سب صرف گھریلو صنعت سے حاصل کیے جائیں گے۔ یہ تینوں فہرستیں کل 3,738 اشیاء پر مشتمل ہیں، جن میں سے فروری 2023 تک 2,786 اشیاء کو دیسی بنایا گیا ہے۔ ان میں طویل مدتی مدت کے ساتھ صنعتی لائسنسنگ کے عمل کو آسان بنانا؛ 74 فی صد ایف ڈی آئی کو خودکار راستے کے تحت اجازت دینے کے ساتھ ایف ڈی آئی پالیسی کو آسان بنانا؛ طریقہ کار کو آسان بنانا؛ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے ساتھ ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈی ای ایکس) اسکیم کے لیے اختراعات کا آغاز؛ پبلک پروکیورمنٹ (میک ان انڈیا کو ترجیح) کے آرڈر مجریہ 2017 کا نفاذ؛ ہندوستانی صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ایز کے ذریعہ دیسی اشیا سازی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سریجان نام کے ایک انڈیجنائزیشن پورٹل کا آغاز؛ سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر زور کے ساتھ آفسیٹ پالیسی میں اصلاحات اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے اعلیٰ ملٹی پلائرز تفویض کرکے ٹیکنالوجی کی منتقلی؛ اتر پردیش اور تمل ناڈو میں دو دفاعی صنعتی راہداریوں کا قیام شامل ہیں۔
یہ اطلاع مملکتی وزیر دفاع جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں شری ملوک نگر کو ایک تحریری جواب میں دی ہے۔
*****
U.No:3251
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1910463)
Visitor Counter : 132