وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت: وزارت دفاع نے دو مربوط الیکٹرانک وارفیئر سسٹم ’پروجیکٹ ہم شکتی‘ کی خریداری کے لیے بی ای ایل کے ساتھ 3000 کروڑ روپے کے معاہدہ پر دستخط کیے

Posted On: 24 MAR 2023 3:57PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 24 مارچ 2023 کو بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، حیدرآباد کے ساتھ تقریباً 3,000 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے دو مربوط الیکٹرانک وارفیئر سسٹم ’پروجیکٹ ہم شکتی‘ کی خریداری کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔ یہ پروجیکٹ خریدیں [ہندوستانی آئی ڈی ایم ایم (ملک کے اندر ڈیزائن، ڈیولپ اور مینوفیکچر کردہ)]زمرہ کے تحت ہے جس میں عصری اور مخصوص ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

’پروجیکٹ ہم شکتی‘ ہندوستانی الیکٹرانکس اور اس سے وابستہ صنعتوں، بشمول ایم ایس ایم ای، جو بی ای ایل کے ذیلی وینڈر ہیں، کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اس سے دو سال کی مدت میں تقریباً تین لاکھ افرادی دن کا روزگار پیدا ہوگا۔ یہ پروجیکٹ حکومت کے میک ان انڈیا پہل کے مطابق ملک کو ’آتم نربھر‘ بنانے میں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں ایک اہم چھلانگ ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3258


(Release ID: 1910426) Visitor Counter : 171