شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں پے رول رپورٹنگ – رسمی روزگار کا تناظر

Posted On: 24 MAR 2023 3:44PM by PIB Delhi

قومی شماریاتی دفتر (این ایس او)، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے ستمبر، 2017 سے جنوری، 2023 کے دورانیے پر محیط ملک کے روزگار کے تناظر پر رپورٹ جاری کی ہے، جس کی بنیاد پر منتخب سرکاری ایجنسیوں کے پاس دستیاب انتظامی ریکارڈ کی بنیاد پر کچھ سمتوں میں پیش رفت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں تین بڑی اسکیموں یعنی ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف)، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اسکیم (ای ایس آئی) اور نیشنل پنشن اسکیم (این پی ایس) کے تحت نئے صارفین کی تعداد پر غور کیا گیا ہے۔ این ایس او کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر 2017 سے جنوری 2023 کے دوران 6,27,08,006 نئے صارفین نے ای پی ایف اسکیم میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ ستمبر 2017 سے جنوری 2023 کے دوران 7,90,42,794 نئے سبسکرائبرز ای ایس آئی اسکیم میں شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ، ستمبر، 2017 سے جنوری، 2023 کے دوران این پی ایس مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور کارپوریٹ اسکیموں میں 90,393 نئے سبسکرائبرز نے شمولیت اختیار کی اور اپنا حصہ ڈالا۔ ایک تفصیلی نوٹ منسلک ہے۔

ہندوستان میں پےرول رپورٹنگ: روزگار کا تناظر – جنوری، 2023

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3257


(Release ID: 1910425)
Read this release in: English , Hindi , Telugu