وزارتِ تعلیم

یو ڈی آئی ایس ای پلس کی ساکھ اور اوڈیشہ میں اپر پرائمری اور ثانوی سطحوں پر بچوں کے پڑھائی چھوڑنے کی اعلی شرح کے بارے میں وضاحت

Posted On: 23 MAR 2023 6:25PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت تعلیم نے یو ڈی آئی ایس ای پلس کی ساکھ اور اوڈیشہ میں اعلیٰ پرائمری اور سیکنڈری سطحوں پر بچوں کے اسکول چھوڑنے کی اعلی شرح کے بارے میں وضاحت کی ہے۔

میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں سے وزارت تعلیم کی توجہ میں یہ بات آئی ہے کہ اوڈیشہ حکومت کے وزیر تعلیم اور عوامی تعلیم نے حال ہی میں ریاستی اسمبلی میں اوڈیشہ کے بچوں کے اسکول چھوڑنے کی اعلی شرح کے بارے میں ایک بیان دیا ہے۔  اس میں انہوں نے اڈیشہ میں 27.3 فیصد اسکول چھوڑنے کی شرح کو رد کیا  ہے اور کہا ہے کہ یو ڈی آئی ایس ای پلس رپورٹ ناقابل اعتبار اور ناقابل اعتماد ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن پلس (یو ڈی آئی ایس ای  پلس) ڈیٹا نہ صرف قابل بھروسہ ہے بلکہ ملک میں اسکولی تعلیم کے شعبے میں واحد عالمگیر اور سب سے زیادہ قابل اعتماد ڈیٹا بیس ہے۔ یو ڈی آئی ایس ای پلس انفارمیشن مینجمنٹ کے سب سے بڑے نظاموں میں سے ایک ہے جسے محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے وزارت تعلیم، حکومت ہند کے تحت شروع کیا ہے۔ اس ڈیٹا بیس میں 14.89 لاکھ سے زیادہ اسکول، 95 لاکھ اساتذہ اور 26 کروڑ 50 لاکھ طلبا شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ ڈیٹا تمام ریاستوں کے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے اور یہ بلاک/کلسٹر سطح، ضلعی سطح اور ریاستی سطح پر تین سطحی تصدیق کے عمل سے گزرتا ہے۔ آخر میں، ڈیٹا کی ریاستی سطح پر اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر (ایس پی ڈی) کے ذریعے تصدیق کی جاتی ہے۔ متعلقہ ریاست کے ایس پی ڈی کے ذریعہ تصدیق ہونے کے بعد، ڈیٹا کو ریاست کے ذریعہ منظور شدہ سمجھا جاتا ہے۔ لہذا، متعلقہ ریاستیں خود یو ڈی آئی ایس ای پلس پورٹل پر ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔

یو ڈی آئی ایس ای پلس ملک میں اسکولی تعلیم کے شعبے میں ‘ایک قوم ایک ڈیٹا بیس’ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یو ڈی آئی ایس ای پلس آن لائن پورٹل وزارت تعلیم کے تحت محکمہ سکولز اور پبلک ایجوکیشن نے ملک کے تمام تسلیم شدہ سکولوں میں سکولوں، اساتذہ، اندراج، بنیادی ڈھانچے سے متعلق ڈیٹا کو ریکارڈ کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔ یو ڈی آئی ایس ای پلس میں ڈیٹا کیپچر فارمیٹ (ڈی سی ایف) کے ذریعے اسکول وار ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ تمام اسکولوں کو لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ دیا گیا ہے تاکہ متعلقہ اسکولوں کی جانب سے مرتب کردہ ڈیٹا کو آن لائن اپ لوڈ کیا جاسکے۔

یو ڈی آئی ایس ای پلس 21-2020 کے اعداد و شمار کے مطابق، اوڈیشہ میں اپر پرائمری سطح پر کل 21.42 لاکھ طلباء اور ثانوی سطح پر 13.25 لاکھ طلباء ہیں۔ اس کے مطابق22-2021 میں اپر پرائمری اسکول کی سطح پر کل 20.72 لاکھ اور سیکنڈری سطح پر 12.46 لاکھ طلبا تھے۔ لہذا، یہ واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ اڈیشہ میں دونوں سطحوں پر طلباء کے اندراج میں کمی آئی ہے۔

یو ڈی آئی ایس ای پلس پورٹل پر حکومت اوڈیشہ کی اطلاع کے مطابق 21-2020 اور 22-2021 کے لیے کلاس وار اندراج کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

  1. 21-2020 میں کلاس ہشتم میں 7.58 لاکھ طلباء تھے، جن میں سے صرف 6.27 لاکھ طلباء 22-2021 میں کلاس 9 میں گئے۔ یہاں طلباء کی تعداد میں 1.32 لاکھ یا 17.3 فیصد کمی آئی ہے۔
  2. 21-2020 میں کلاس نو میں 6.40 لاکھ طلباء تھے، جن میں سے صرف 6.19 لاکھ طلباء 22-2021 میں 10 ویں کلاس میں گئے اور یہاں طلباء کی تعداد میں 0.2 لاکھ یا 3.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
  3. 2020-21 میں، کلاس 10 میں طلباء کی تعداد 6.86 لاکھ تھی، جس میں سے صرف 3.43 لاکھ طلباء 22-2021 میں 11 ویں کلاس میں گئے اور یہاں طلباء کی تعداد میں 3.42 لاکھ یا 49.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔
  4. 2020-21 میں 11ویں جماعت میں کل 3.66 لاکھ طلباء تھے جن میں سے 22-2021 میں صرف 3.46 لاکھ طلباء 12ویں جماعت میں گئے اور یہاں طلباء کی تعداد میں 0.19 لاکھ یا 5.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

چنانچہ یو ڈی آئی ایس ای پلس کے اعداد و شمار سے یہ واضح ہے کہ 8ویں سے 9ویں جماعت، 9ویں سے 10ویں جماعت، 10ویں سے 11ویں جماعت اور 11ویں سے 12ویں جماعت میں داخلہ لینے اور پاس ہونے والے طلباء کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ اپر پرائمری سے سیکنڈری اور بعد ازاں ہائر سیکنڈری سطح تک طلبہ کی بڑی تعداد اسکول چھوڑ رہی ہے۔

نیچے دی گئی جدول ہندوستان، اڈیشہ اور اتر پردیش میں فیصد میں اپر پرائمری اور ثانوی سطحوں پر صنفی لحاظ سے اسکول چھوڑنے کی شرح کو دکھاتی ہے۔

ہندوستان؍ریاستوں

اعلی پرائمری

ثانوی

لڑکے

لڑکیاں

مجموعی تعداد

لڑکے

لڑکیاں

مجموعی تعداد

بھارت

2.7

3.3

3.0

13.0

12.3

12.7

اڈیشہ

8.0

6.5

7.3

29.2

25.2

27.3

اترپردیش

1.3

4.7

2.9

9.5

10.0

9.7

دوہزار اکیس-بائیس کے یو ڈی آئی ایس ای پلس کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اوڈیشہ میں اعلیٰ پرائمری سطح پر طلباء کے ڈراپ آؤٹ کی شرح 7.3فیصد اور سیکنڈری سطح پر 27.3 فیصد ہے۔ دوسری طرف، قومی سطح پر یہ بالترتیب 3 فیصد اور 12.6فیصد ہے۔ پرائمری سطح پر لڑکیوں کے ڈراپ آؤٹ کی شرح بھی 6.5 فیصد اور سیکنڈری سطح پر 25 فیصد ہے۔ دوسری طرف، قومی سطح پر یہ دونوں شرحیں بالترتیب 3.3 فیصد اور 12.3فیصدہیں۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ 22-2021 کی یو ڈی آئی ایس ای پلس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اتر پردیش میں طلباء کے ڈراپ آؤٹ کی شرح اپر پرائمری سطح پر 2.9 فیصد اور سیکنڈری سطح پر 9.7 فیصد ہے۔ش

******

(ش ح۔ ع ح  (

U. No. : 3235



(Release ID: 1910275) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia