سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے بیریئر لیس ٹولنگ سسٹم اور انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم پر ہیکاتھون کا انعقاد کیا

Posted On: 23 MAR 2023 5:05PM by PIB Delhi

انڈین ہائی ویز مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (آئی ایچ ایم سی ایل )، ایک کمپنی جسے این ایچ اے آئی  نے الیکٹرانک ٹولنگ انجام دینے کے لیے شامل کیا ہے، جس نے  ایم ای آئی ٹی وائی  اسٹارٹ  ہب کےساتھ  ایم ای آئی ٹی وائی کےزیراہتمام تعاون کیا  ہے ، جدت اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل کو فروغ دینے کے لیے اور ہندوستان میں قومی شاہراہوں پر ٹولنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہندوستانی ٹیک اسٹارٹ اپس کے ساتھ ایک ہیکاتھون کا انعقاد کیا۔

ہیکاتھون کا موضوع بیریئرلیس ٹولنگ سسٹم اور انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ایم ایس) تھا،  جو ہماری قومی شاہراہوں پر حفاظت اور کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔

درخواستیں طلب کی گئیں، اور مختلف ٹیک اسٹارٹ اپس کے درخواست دہندگان کی تفصیلی پیشکشوں اور سخت جانچ کے بعد،این ایچ  اے آئی ، ایم ای آئی ٹی وائی اور  آئی آئی  ٹی مدراس  کے سینئر عہدیداروں پر مشتمل جیوری کے نامور پینل نے بیریئر لیس ٹولنگ اور آئی ٹی ایم ایس  کے دو زمروں میں سے ہر ایک میں ٹاپ 5 درخواست دہندگان کو شارٹ لسٹ کیا۔

اس کے بعد، شارٹ لسٹ کیے گئے اسٹارٹ اپس کو  پروف آف  کانسپٹ  (پی او سی)  کرنے کے لئے  10  لاکھ روپے  کی بنیادی  رقم فراہم کی گئی۔  پی او سیز ان درخواست دہندگان کے ذریعہ فروری 2023 کے مہینے میں دہلی این سی آر میں مختلف شناخت شدہ مقامات پر کئے گئے تھے۔ پی او سی  پر حتمی پریزنٹیشنز آج اسٹارٹ اپ کے درخواست دہندگان کی طرف سے جیوری کے اراکین، اور  این  ایچ  اے آئی ، آئی ایچ  ایم سی ایل ، این پی سی  آئی، صنعت کے ماہرین اور ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں ایک دن تک جاری رہنے والے پروگرام میں پیش کی گئیں۔

ہیکاتھون نے ٹیک ماہرین اور سٹارٹ اپس کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کا موقع فراہم کیا اور ایسے اختراعی حل تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گی، جو قومی شاہراہوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کا تجربہ فراہم کریں گے۔

یہ ہیکاتھون جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی حل اپنانے کے ذریعے تیز تر اور محفوظ قومی شاہراہ کو یقینی بنانے کے لیے این ایچ  اے آئی  کے عزم کے مطابق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-3230



(Release ID: 1910267) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi