ریلوے کی وزارت

وکلپ اسکیم کے تحت  سال2022-23 کے دوران   43000 سے زیادہ مسافروں کو رہائش سے متعلق  سہولیات فراہم کی گئیں

Posted On: 23 MAR 2023 5:43PM by PIB Delhi

 ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ انتظار کی فہرست میں شامل مسافروں کو تصدیق شدہ رہائش فراہم کرنے اور دستیاب رہائش کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ، 2016 میں ‘وکلپ’ کے نام سے مشہور متبادل ٹرین رہائش اسکیم(اے ٹی اے ایس) شروع کی گئی تھی۔  مذکورہ اسکیم ہندوستانی ریلوے کے تحت  پورے بھارت میں  دستیاب ہے۔ متبادل ٹرین رہائش اسکیم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اس اسکیم کے تحت، ویٹنگ لسٹ کے مسافر اے ٹی اے ایس اسکیم کے انتخاب کا متبادل دے سکتے ہیں۔ مسافروں کے پاس ایسی ٹرین میں منتقل ہونے کا اختیار ہے جس کی روانگی کا وقت اس تاریخ اور وقت سے 72 گھنٹے تک ہے جس کے لیے اصل ٹکٹ بک کیا گیا ہے۔ جن مسافروں نے بکنگ کے وقت وکلپ کا انتخاب نہیں کیا ہے وہ بھی ٹرین کی روانگی سے 24 گھنٹے پہلے تک وکلپ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اس اسکیم کا اطلاق ویٹنگ لسٹ کے ان تمام مسافروں پر ہوتا ہے  چاہے وہ خواہ بکنگ کوٹہ  کےہیں یا  جنہیں رعایت دی گئی ہے۔

مسافروں سے نہ تو کوئی اضافی چارجز لیے جاتے ہیں اور نہ ہی کرایہ کے فرق کے لیے کوئی رقم واپس کی جاتی ہے۔

اے ٹی اے ایس کے منتخب کردہ مسافر جو پہلے ریزرویشن چارٹ کی تیاری کے وقت مکمل طور پر انتظار کی فہرست میں رہتے ہیں، وہ متبادل ٹرین میں الاٹمنٹ کے لیے زیرغور رہتے ہیں۔

نہ ہی  تو پی این آر  کے تمام مسافروں اور کسی کو بھی ایک ہی کلاس میں متبادل ٹرین میں منتقل نہیں کیا جاتا ہے۔

اگر متبادل رہائش الاٹ کی گئی ہو تواصل ٹرین کے انتظار کی فہرست والے مسافروں کو اصل ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔

اس اسکیم کے تحت مالی سال 2022-23 میں(23 فروری تک) 43,803  مسافروں  کو  رہائش فراہم کی گئی جو انتظار کی فہرست میں شامل تھے۔

 

ش ح۔ش م - ج

Uno-3232



(Release ID: 1910260) Visitor Counter : 66


Read this release in: Tamil , English