وزارت دفاع
آتم نربھر بھارت: دفاع کی وزارت نے میڈیم پاور راڈارس ’ارودھرا‘ اور 129 ڈی آر اور 118 راڈار وارننگ ریسیورز کے لیے بی ای ایل کے ساتھ 3,700 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا
ان پروجکٹوں سے ہندوستانی فضائیہ کی نگرانی، پتہ لگانے، ٹریکنگ اور الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا
Posted On:
23 MAR 2023 6:02PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے 23 مارچ 2023 کو ہندوستان الیکٹرانکس لمیٹڈ (BEL) کے ساتھ دو الگ الگ معاہدوں پر دستخط کیے، جن کی کل لاگت 3,700 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، تاکہ ہندوستانی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔ پہلا معاہدہ، جس کی مالیت 2,800 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، ہندوستانی فضائیہ کے لیے میڈیم پاور ریڈارز (ایم پی آر) ’ارودھرا‘ کی فراہمی سے متعلق ہے۔ دوسرا معاہدہ، تقریباً 950 روپئےکی مجموعی قیمت کاہے ، یہ معاہدہ129 ڈی آر-118 راڈار وارننگ ریسیورز(آر ڈبلیو آر) سے متعلق ہے۔ دونوں پروجیکٹ بائی }انڈین۔آئی ڈی ایم ایم (انڈیگنیوسلی ڈیزائنڈ ڈیولپڈ اینڈ منوفیکچرڈ) زمرہ کے تحت ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ’آتم نر بھر بھارت‘ کی جذبہ کو مستحکم کرے گا اور دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے ملک کے سفر کو سہل بنانے میں مدد کرے گا ۔
ایم پی آر (ارودھرا)
راڈار کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے اور اسے بی ای ایل تیار کرے گا۔ بھارتی فضائیہ پہلے ہی اس کے کامیاب تجربات کر چکی ہے۔ یہ ایک 4 ڈی ملٹی فنکشن مرحلہ وار راڈار ہے جس میں فضائی اہداف کی نگرانی، پتہ لگانے اور ٹریکنگ کے لیے ایزیمتھ اور ایلیویشن دونوں میں الیکٹرانک اسٹیئرنگ ہے۔ اس نظام میں ٹارگٹ کی شناخت ہوگی جس کی بنیاد پر مشترکہ شناختی دوست یا دشمن نظام سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
یہ منصوبہ صنعتی ماحولیاتی نظام میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک عمل انگیز کے طور پر کام کرے گا۔
ڈی آر۔118 آر ڈبلیو آر
ڈی آر 118 راڈار وارننگ ریسیور ایس یو ۔30 ایم کے آئی طیاروں کی الیکٹرانک وارفیئر (EW) صلاحیتوں کو کافی حد تک بڑھا دے گا۔ ذیلی اسمبلیوں اور حصوں کی اکثریت مقامی صنعت کاروں سے حاصل کی جائے گی۔ یہ پروجیکٹ ہندوستانی الیکٹرانکس اور اس سے وابستہ صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ایز کی فعال شرکت کو فروغ اور حوصلہ افزائی کرے گا۔ اس سے تقریباً ساڑھے تین سال کی مدت میں دو لاکھ افرادی دن کےبقدر روزگار پیدا ہوں گے۔
ڈی آر -118 آر ڈبلیو آر مقامی ای ڈبلیو صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ملک کو دفاع میں ’آتم نربھرتا‘ بنانے میں ایک اہم کامیابی ہے۔
**********
ش ح۔ ح ا۔ ف ر
U. No.3222
(Release ID: 1910257)
Visitor Counter : 151