وزارت دفاع

سالانہ دو طرفہ بحری مشق کونکن 2023

Posted On: 23 MAR 2023 3:50PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ اور شاہی بحریہ کے درمیان سالانہ دو طرفہ بحری مشق کونکن 2023  کا 20  سے 22 مارچ 2023 تک بحیرہ عرب میں کونکن کے ساحل پر انعقاد کیا گیا۔

آئی این ایس ترشول جو ایک گائیڈڈ میزائل فریگیٹ ہے اور ایچ ایم ایس لینکاسٹر نے جو  ٹائپ 23 گائیڈڈ میزائل فریگیٹ ہے، اس بار کی مشق میں حصہ لیا اور کارروائی کے محاذ پر باہمی تعاون کو بڑھانے اور بہترین طریقوں کو اپنانے کے لیے متعدد سمندری مشقیں کیں۔ مشقوں میں بحری کارروائیوں کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ ان میں ہوائی، سطحی اور ذیلی سطحی،  ہوا سے بھرے نشانے ’کلر ٹماٹو‘ پر گولہ باری، ہیلی کاپٹر آپریشنز، اینٹی ایئر اور اینٹی سب میرین جنگی مشقیں، وزٹ بورڈ تلاشی اینڈ ضبطی (وی بی ایس ایس)، جہاز چلانے کی مشقیں اور اہلکاروں کا تبادلہ شامل ہیں۔

مشق نے دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کو بہترین تربیتی اہمیت کا حامل بنایا۔ مشق کے دوران اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت اور جوش و خروش بھی نمایاں نظر آیا۔ توجہ مرکوز کرنے والے اہلکاروں نے انتخابی تیاریوں کا مظاہرہ کیا اور کارروائی کے محاذ پر باہمی تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی اہلیت دکھائی۔ یہ سلسلہ ہندوستانی بحریہ اور شاہی بحریہ کی بحری سلامتی کو مضبوط بنانے اور خطے میں قواعد پر مبنی ترتیب کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تقویت دینے میں انتہائی معاون ثابت ہو گا۔

******

U.No: 3191

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1910256) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu