سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے جھارکھنڈ کے شہرجمشید پور میں 3843 کروڑ روپے مالیت کے قومی شاہراہوں کے10 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 23 MAR 2023 5:21PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج جھارکھنڈ کے جمشید پور بشتو پور کے مقام پر 3843 کروڑ روپے کی مالیت  کے 220 کلومیٹر طویل 10 قومی شاہراہوں کے  پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ 1876 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے رانچی-جمشید پور روڈ پر کالی مندر سے بالی گوما تک جھارکھنڈ کی پہلی 4 لین ڈبل ڈیکر ایلیویٹڈ سڑک کی تعمیر سے 45 منٹ کا سفر 5 منٹ میں طے ہو جائے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ رانچی سے جمشیدپور بین راہداری مغربی بنگال-اوڈیشہ کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گی۔ یہ راہداری رانچی شہر کو بائی پاس کرے گی اور دہلی-کولکتہ ہائی وے (این ایچ -2) اور ایسٹ-ویسٹ کوریڈور (این ایچ -6) کو منسلک کرے گی جس سے جمشید پور-کولکتہ کا براہ راست رابطہ  فراہم  ہوسکےگا۔ انہوں نے کہا کہ کولاویرا سڑک کی تعمیر کے ساتھ اس  راستے سے مغربی سنگھ بھوم ضلع میں ہتگمریا سے بوکنا ہاتھی چوک (این ایچ –320جی) تک نکسل سے متاثرہ علاقوں اور آرزو مند اضلاع کو بہتر رابطہ فراہم ہوگا۔

***

 

ش ح۔ش م - ج

Uno-3231


(Release ID: 1910253) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Marathi