وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت 17 سے 19 مئی کے دوران نئی دہلی میں ملک کی پہلی عالمی ٹورزم سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے


ملک کا موجودہ سرمایہ کاری کا منظر نامہ اسے سرمایہ کاری کے لیے ایک مناسب منزل بناتا ہے: جناب جی کے ریڈی

Posted On: 23 MAR 2023 7:24PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے آج نئی دہلی میں مشن کے سربراہوں کے ساتھ پہلی عالمی سیاحتی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس کے سلسلے میں ایک گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا۔

ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت ایک پہل کے طور پر، وزارت سیاحت، حکومت ہند 17-19 مئی 2023 کو نئی دہلی میں ملک کی پہلی عالمی سیاحتی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس (جی ٹی آئی ایس ) کا انعقاد کرے گی۔

سیاسحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی کی جانب سے مشنوں کے سربراہوں کے ساتھ گول میز  کانفرنس کی صدارت کی گئی۔ آج وگیان بھون میں مشنوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کی رہنمائی میں حکومت کی طرف سے سیاحت کی ترقی اور فروغ کو مشن موڈ میں شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا موجودہ سرمایہ کاری کا منظر نامہ اسے ہندوستانی سیاحتی صنعت کے مختلف ذیلی شعبوں جیسے مہمان نوازی اور لوجنگ، ویلنس ٹورازم، مہم جوئی ٹورزم، ایکو ٹورازم، رورل ٹورازم اور دیگر میں سرمایہ کاری کے لیے ایک مناسب مقام بناتا ہے۔ وزیر موصوف نے گول میز بات چیت میں شرکت کے لیے تمام شریک مشنوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ٹورزم کے سیکٹر میں ترقی اور ہندوستان کی ترقی کے حصے کے طور پر اور سرمایہ کاروں کی آئندہ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ۔

سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے کے لیے، اب تک 25 ریاستوں نے 350 سے زیادہ سرمایہ کاری کے قابل پروجیکٹوں میں حصہ داری کی ہے، جن کی کل سرمایہ کاری کی صلاحیت تقریباً 64,000 کروڑ روپئے  (7.7 بلین امریکی ڈالر) یہ سرمایہ کاری وزارت سیاحت کے ساتھ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی آئی ایس کے کئی علمی سیشنز بھی ہوں گے جن میں پائیداری، ڈیجیٹلائزیشن، ٹیکنالوجی، بصیرت، ریاست کے مخصوص  ا مور اور سیاحت کے دیگر ذیلی شعبوں جیسے موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔ یہ سیشن بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) اور بزنس ٹو گورنمنٹ (بی 2 جی) مصروفیات میں سہولت فراہم کریں گے۔

سی آئی آئی کی قومی کمیٹی برائے سیاحت اور مہمان نوازی کے رکن جناب کے بی کچرو نے کہا کہ جی ٹی آئی ایس ہندوستان سے باہر کام کرنے والی تمام سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعتوں کے لیے ایک صحیح پلیٹ فارم ہے جو کہ ہندوستان کی بڑی مارکیٹ کا مشاہدہ کرے اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائے۔

  آج کی بات چیت میں کل 42 غیر ملکی مشنوں نے شرکت کی۔ جی۔20  کی صدارت   ایک غیر متوازی مواقع ہندوستان کے سیاحتی شعبے کو فراہم کرے گا تاکہ  ہندوستان کی سیاحت کی پیشکش کو اجاگر کیا جاسکے اور ہندوستان کی سیاحت کی کامیابی کی کہانیوں کو عالمی سطح پر شیئر کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرے گی۔ بہتر انفراسٹرکچر، عالمی کنیکٹیویٹی، زیادہ ڈسپوز ایبل آمدنی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع کھولنے والے سیاحتی مصنوعات کی ترقی کی وجہ سے ہندوستان کی سیاحتی منڈی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

  سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والے اقتصادی شعبوں میں سے ایک سیکٹر کے طور پر ابھرا ہے اور اس کا تجارت، روزگار کی تخلیق، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی شمولیت پر نمایاں اثر پڑا ہے۔ جی ٹی آئی ایس 2023 کا مقصد، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور سہولت فراہم کرنے والے پارٹنر اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری  (سی آئی آئی ) کے بطور انڈسٹری پارٹنر کے طور پر انوسٹ انڈیا کے ساتھ اشتراک میں منعقد کیا جا رہا ہے، عالمی اور گھریلو فریقوں کے درمیان بات چیت کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا اور سرمایہ کاری ہندوستانی سفر اور مہمان نوازی کے شعبے میں مواقع کا پتہ لگاناہے ۔

ہندوستان کے پاس سیاحتی مصنوعات کا متنوع پورٹ فولیو ہے جس میں کروز، ایڈونچر، طبی، صحت، کھیل جیسے گولف اور پولو، ایم آئی سی ای (ملاقات، ترغیبات، کانفرنسنگ، نمائشیں)، ماحولیاتی سیاحت، فلم، دیہی اور روحانی سیاحت اور سرمایہ کار سمٹ شامل ہیں۔ ہندوستان کی منفرد پیشکش کی نمائش کے لیے ایک دو طرفہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جبکہ بیرونی ممالک کے ممکنہ سرمایہ کار اس ریاست کے لیے منفرد طبقہ میں ریاست کے لیے مخصوص سرمایہ کاری کے امکانات کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ ایک ویب سائٹ www.gtistourism.in بھی تیار کی گئی ہے جو تقریب کے علاوہ پبلک پرائیویٹ مصروفیات کو آگے بڑھانے میں بھی مدد کرے گی۔ میگا ایونٹ میں تمام جی20 ممالک کی شرکت متوقع ہے۔

سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں 100 فیصدایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی ہے۔ 2014 سے 2022یعنی پچھلے 8 برسوں میں، ہندوستان نے ہوٹل اور سیاحت کے شعبے میں 9.2 بلین امریکی ڈالر مالیت کی ایف ڈی آئی کی آمد حاصل کی ہے جبکہ ہندوستان کو 2000-2014 کے درمیان 7.2 بلین امریکی ڈالر کی ایف ڈی آئی  کی آمد حاصل کی ہے۔ ریاستیں پالیسیوں پر بھی سرگرمی سے کام کر رہی ہیں اور ہوم   اسٹے، ایم آئی سی ای انفراسٹرکچر، فلاح و بہبود، ایکو ٹورازم وغیرہ کے لیے نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مراعات اور رعایتیں فراہم کر رہی ہیں۔منظوری کے اسٹریم لائننگ کی بڑھنے کی غرض سے سیاحت کی وزارت نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس ) پلیٹ فارم  کے ساتھ یکجا ہورہی ہے اور سیاحت اور مہمان نوازی کے سیکٹر میں ایک نئے پروجیکٹ قائم کرنے کے لئے ضروری منظوریوں کی تعدادکم کررہی ہے۔ 7 ریاستیں نیشنل سنگل ونڈو سسٹم کے ساتھ سرگرمی سے کام کررہی ہیں تاکہ 

متحد انٹرفیس فراہم کیا جا سکے۔

*********

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.3224


(Release ID: 1910251) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Punjabi