صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند کا عالمی یوم تپ دق کے موقع پر پیغام
Posted On:
23 MAR 2023 7:59PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے عالمی یوم تپ دق کے موقع پر جو ہر سال 24 مارچ کو منایا جاتا ہے، اپنے پیغام میں کہا ہے کہ :-
’’عالمی یوم تپ دق کے موقع پر میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور اسٹاپ ٹی بی پارٹنر شپ کو آج 24 مارچ 2023 کو ’یک عالمی تپ دق چوٹی کانفرنس‘ کا اہتمام کرنے پر ستائش کرتی ہوں۔‘‘
یوم تپ دق صحت پر خراب اثرات ، اس کے سماجی اور اقتصادی نتائج اور عالمی سطح پر تپ دق کی وبا کو ختم کرنے کی کوشش تیز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تپ دق سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک کی تپ دق سے مقابلے کرنے کی اجتماعی کوشش ہماری قومی مہم میں نمایاں طور پر جھلکتی ہے، جس کا اہتمام صحت کی نگرانی کے ایک ایسے نظام کے تحت کیا جاتا ہے جو مساوی ، سب کے لئے لاگت کے حساب سے قابل برداشت اور لائق رسائی ہو۔ اس سے معاشرے کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچے گا۔
میں تمام ذمہ داران پر زور دیتی ہوں کہ وہ ہندوستان کو تپ دق سے پاک کرنے کے مقصد کے حصول کے لئے متحد ہوں۔ ہمیں اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے خود کو تج دینا چاہیے۔
صدر کے پیغام کو دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع س۔ ن ا۔
U-3218
(Release ID: 1910221)
Visitor Counter : 109