اقلیتی امور کی وزارتت
ریاستی اقلیتی کمیشنز
Posted On:
23 MAR 2023 5:26PM by PIB Delhi
اس وقت 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے قانونی طور پر ریاستی اقلیتی کمیشن قائم کیے ہیں۔ ان ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقو ں میں آندھرا پردیش، بہار، آسام، چھتیس گڑھ، دہلی، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، منی پور، پنجاب، راجستھان، اتراکھنڈ، اتر پردیش، تمل ناڈو، تلنگانہ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔
پردھان منتری جن وکاس کاریا کرم (پی ایم جے وی کے) کو ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے۔ ریاست میں اقلیتی بہبود کی دیکھ بھال کرنے والا محکمہ پی ایم جے وی کے کے نفاذ کا نوڈل محکمہ ہے۔ پی ایم جے وی کے کے تحت ان کی کارکردگی پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی درجہ بندی نہیں کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ اس وزارت کے ذریعہ نافذ کردہ اسکیموں کو ریاستوں یا ریاستی اقلیتی کمیشنوں کے ذریعہ فروغ نہیں دیا جاتا ہے۔
تاہم، اقلیتی امور کی وزارت بیورو آف آؤٹ ریچ اینڈ کمیونیکیشن (بی او سی، سابقہ ڈی اے وی پی) کے ذریعے قومی اور علاقائی روزناموں میں مختلف پرنٹ اشتہارات کے ذریعہ اپنی اسکیموں کو فروغ دیتی ہے۔ وزارت کی طرف سے الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ بی او سی/این ایف ڈی سی (نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن)/ دوردرشن یا ان دفاتر کی فہرست میں شامل ایجنسیوں کے ذریعہ آؤٹ ڈور پبلسٹی موڈ کے ذریعہ تشہیری مہم چلائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی ایز) کے ذریعے ورکشاپس/سیمینار منعقد کرنے میں بھی مدد کرتی ہے تاکہ وزارت کی طرف سے نافذ کردہ اسکیموں/پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔
یہ اطلاع اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 3214)
(Release ID: 1910168)