اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

نیا سویرا اسکیم

Posted On: 23 MAR 2023 5:24PM by PIB Delhi

وزارت نے چھ مطلع شدہ اقلیتی برادریوں سکھ، جین، مسلم، عیسائی، بودھ اور پارسی برادریوں  سے تعلق رکھنے والے طلباء/ امیدواروں کی مدد کے لیے نیا سویرا اسکیم پر عمل درآمد کیا ہے۔ اس کے لیے وزارت نے ٹیکنیکل  / پیشہ ورانہ کورسز  اور گروپ اے، بی اور سی  سروسز اور اسی طرح کے دیگر عہدوں کے لیے بھرتی  کے مقصد سے مقابلہ جاتی امتحان میں داخلے کے لیے کوالیفائینگ امتحانات کے لیے خصوصی کوچنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔ یہ بھرتیاں سرکاری شعبے کی  کمپنیوں ، بینکوں  اور ریلویز سمیت مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے تحت کی جائیں گی۔ اس اسکیم کا اطلاق پورے ملک میں پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی پینل میں شامل ایجنسیوں (پی آئی ایز) کے ذریعے کیا گیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت شروع سے اب تک 1.19 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچ چکا ہے، جس میں سے 12,155 مستفیدین ریاست آندھرا پردیش سے تھا۔ گزشتہ تین سال کے دوران حصولیابیوں کی تفصیلات مندرج ذیل ہیں:

 

سال

مختص طلباء کی تعداد

2019-2020

9,580

2020-2021

5,300

2021-2022

5,090

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس اسکیم کے تحت مستفید ہونے والے اقلیتی طلباء کی ریاست وار تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ www.minorityaffairs.gov.in پر دستیاب ہیں۔

اسکیم کے تحت کوچنگ کی مدت پی آئی اے کے لیے مختص کردہ کوچنگ پروگرام کے لحاظ سے 3 ماہ سے 2 سال تک اس اسکیم کو 2022-23میں بند کر دیا گیا ہے ۔

یہ جانکاری اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا س ۔ ت ح۔

U -3211




(Release ID: 1910158) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Tamil