اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اسکالرشپ اسکیموں کے تحت اہداف اور کامیابیاں

Posted On: 23 MAR 2023 5:38PM by PIB Delhi

حکومت ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت، سماجی انصاف اور بااختیاری کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، ثقافت کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے اقلیتوں، خاص طور پر معاشرے کے معاشی طور پر کمزور اور کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کو نافذ کرتی ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکالرشپ اور فیلوشپ اسکیموں سمیت مختلف اسکیموں کو بھی نافذ کرتی ہے۔

گذشتہ تین برسوں یعنی 2019-20 سے 2021-22 کے دوران اقلیتوں کے لیے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینز بیسڈ اسکالرشپ اسکیموں کے تحت اہداف اور کامیابیاں درج ذیل ہیں:

سکیم

اہداف (تازہ ترین)

کامیابیاں (تازہ + تجدید)

2019-20

2020-21

2021-22

پری میٹرک

30 لاکھ

55.68 لاکھ

52.40 لاکھ

57.43 لاکھ

پوسٹ- میٹرک

5 لاکھ

7.43 لاکھ

6.63 لاکھ

7.21 لاکھ

میرٹ کم مینز

60,000

1.18 لاکھ

1.20 لاکھ

1.32 لاکھ

 

اس اسکیم کو رواں سال کے دوران نافذ کیا جانا باقی ہے۔

یہ  اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زبین ایرانی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3204

 

 

 


(Release ID: 1910154) Visitor Counter : 126
Read this release in: English , Tamil