ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ہمالیائی خطے کی 13 ریاستوں میں 92 ماحولیاتی حساس زون، 2 ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں کو نوٹیفائی کیا گیا

Posted On: 23 MAR 2023 3:07PM by PIB Delhi

تحفظ فراہم کئے گئے تمام علاقوں میں حیاتیاتی تنوع کے بندوبست اور تحفظ کے لیے، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے  تحفظ فراہم کئے گئے علاقوں کے ارد گرد ماحولیاتی حساس زون (ای ایس زیڈ) کو نوٹیفائی کیا ہے۔ جنگلی حیات کے تحفظ کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، سال 2002 میں، یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ  تحفظ فراہم کئے گئے ہر ایک  علاقوں کے ارد گرد ایک علاقے کو ماحولیاتی حساس زون کے طور پر نوٹیفائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تحفظ فراہم کئے گئے علاقوں (پی اے) کے ارد گرد مزید تحفظ کے طور پر بفر علاقہ  بنایا جاسکے۔ای ایس زیڈ کا اعلان کرنے کا مقصد خصوصی ماحولیاتی نظام کے لیے کسی قسم کا ’’شاک ابزربر‘‘ بنانا ہے، جیسے محفوظ علاقے یا دیگر قدرتی مقامات، زیادہ تحفظ والے علاقوں سے کم تحفظ والے علاقوں تک منتقلی زون کے طور پر کام کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، ماحولیاتی اہمیت  کے حامل  علاقوں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے، وزارت ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں (ای ایس اے) کو بھی نوٹیفائی کرتی ہے، جہاں منفرد حیاتیاتی وسائل ہیں، جن کے تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی (ایم او ای ایف& سی سی ) کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط کے مطابق نیشنل پارکوں اور جنگلی حیات کے محفوظ مقامات کے ارد گرد متعلقہ ریاستوں میں ای ایس زیڈ کے اعلان کے لیے مرکزی حکومت کے غور و خوض کے لیےای ایس زیڈ کا سروے اور شناخت متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔  ریاستی حکومت کی تجاویز اور سفارشات کی بنیاد پر، وزارت ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986 کے تحت ای ایس زیڈ کو نوٹیفائی کرتی ہے۔ ای ایس زیڈ  نوٹیفکیشن کا سیکشن’3‘ متعلقہ  ریاستی حکومت کے ذریعہ زونل ماسٹر پلان (زیڈ ایم پی)  وضع کرنے  کے لیے رہنما خطوط فراہم کرتا ہے اور متعلقہ ای ایس زیڈ کی صلاحیت کے مطالعہ کی بنیاد پر زونل ماسٹر پلان کا حصہ بننے والے ٹورازم ماسٹر پلان کی تیاری کا  مینڈٹ فراہم کرتا ہے۔ جہاں تک ہندوستانی ہمالیائی خطے کی 13 ریاستوں کا تعلق ہے، 2  ای ایس اے اور92 ای ایس زیڈکو پہلے ہی نوٹیفائی کیا جا چکا ہے۔

یہ اطلاع ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں  تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3201)


(Release ID: 1910131) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Telugu