اقلیتی امور کی وزارتت

ہماری دھروہر اسکیم

Posted On: 23 MAR 2023 2:28PM by PIB Delhi

’’ہماری دھروہر‘‘ اسکیم ہندوستان کی اقلیتی برادریوں کے بیش قیمتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے وضع کی گئی ہے۔ یہ اسکیم ہندوستانی ثقافت کے مجموعی تصور کے تحت اقلیتوں کے بیش قیمتی ورثے کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے، جس میں نمائشیں، ادب/دستاویزات کا تحفظ وغیرہ شامل ہیں۔ ہماری دھروہر اسکیم کے تحت  اقلیتی ورثے کی عمارتوں کو محفوظ کرنے کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔ سال 17-2016 سے گزشتہ مالی برسوں  کے دوران ہماری دھروہر اسکیم کے تحت بجٹ اور فنڈز کے استعمال کی تفصیل درج ذیل ہے:

سال

آر ای (کروڑ روپے میں)

خرچ (کروڑ روپے میں)

2017-18

12.00

0.64

2018-19

6.00

1.64

2019-20

3.00

0.70

2020-21

5.20

4.55

2021-22

2.00

1.66

 

 

مالی سال 23-2022 سے ہماری دھروہر اسکیم کو اب پردھان منتری وراثت کا سم وردھن (پی ایم وکاس) اسکیم کے ایک جزو کے طور پر ضم کردیا گیا ہے، جس کا مقصد اقلیتوں، خاص طور پر کاریگر برادریوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانا، مہارت کی ترقی، تعلیم اور قیادت کی تربیت کے ذریعے، ان کی کاروباری مداخلتوں کی حمایت کرنا ہے۔

آئین ہند کے ساتویں شیڈول کے مطابق ’’عوامی نظم و نسق‘‘ ایک ریاستی موضوع ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے، اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کی جان و مال کے خلاف جرائم کے اندراج اور مقدمہ چلانے کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ وزارت کو ریاستوں سے اقلیتی ورثے کی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ جانکاری اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3183

 

 



(Release ID: 1910094) Visitor Counter : 82


Read this release in: Marathi , English , Tamil