ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

پروڈیوسر کی   اضافی ذمہ داری  سے متعلق رہنما خطوط پلاسٹک فٹ پرنٹ کو کم کرنے  کی خاطر پائیدار پلاسٹک پیکیجنگ    کو لازمی قرار دیتے ہیں

Posted On: 23 MAR 2023 3:10PM by PIB Delhi

12 اگست   ، 2021  ء کو  مشتہر کئے گئے ملک بھر میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی رولز، 2021 کے تحت،  ایک بار   استعمال  والے پلاسٹک کی شناخت شدہ اشیاء، جن میں کم افادیت اور زیادہ کوڑا  پھیلانے کی صلاحیت ہے،  یکم جولائی ، 2022 ء سے ممنوع قرار دے دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں 30 ستمبر ،  2021  ء  کو   75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک کیری بیگز کی تیاری، درآمد، ذخیرہ، تقسیم، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس کو  31 دسمبر، 2022 ء  سے نافذ کر دیا گیا ہے ۔   شناخت شدہ واحد استعمال  والے پلاسٹک کی اشیاء اور ایک سو بیس مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک کیری بیگز پر پابندی کے نفاذ کے لئے باقاعدہ نفاذ کی مہم چلائی  جا رہی ہے۔   اس کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی  جا رہی ہے  ، جس میں ممنوعہ سنگل یوز پلاسٹک کی اشیاء ضبط کرنا اور جرمانہ عائد کرنا شامل ہے۔

ملک میں شناخت شدہ واحد استعمال  والے پلاسٹک کی اشیاء اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ پر پابندی کی موثر نگرانی کے لئے درج ذیل آن لائن پلیٹ فارمز کام کر رہے ہیں (a) جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے نیشنل ڈیش بورڈ (b)  سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے پر تعمیل کے لئے سی پی سی بی   مانیٹرنگ ماڈیول  اور  ( c )  شکایت کے ازالے   کے لئے سی پی سی بی   ایپ کا استعمال  شامل ہے ۔

متعلقہ مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے شناخت شدہ واحد استعمال  والے پلاسٹک  کی اشیاء پر پابندی کے نفاذ کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ نجی ادارے ماحولیاتی متبادل تیار کر رہے ہیں۔ 26-27 ستمبر   ، 2022 ء کو چنئی میں منعقد ہونے والی سنگل استعمال  والے پلاسٹک کی اشیاء اور ممنوعہ واحد استعمال  والے پلاسٹک کی اشیاء کے ماحولیاتی متبادل کے بارے میں نیشنل ایکسپو اور اسٹارٹ اپس کی کانفرنس -2022 میں ملک بھر سے تقریباً 150 مینوفیکچررز  نے شرکت کی ۔  اس کے علاوہ ، جلد گلنے والی پلاسٹک کے   201 مینوفیکچررز/ فروخت کاروں کی سی پی سی بی  کے ذریعے تصدیق کی  گئی ہے اور  ان کی فہرست سی پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

ترمیم شدہ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ رولز،  2016،   سنگل یوز پلاسٹک سے پیدا ہونے والے کچرے سمیت   پلاسٹک کے کچرے کو  ماحولیاتی طور پر بہتر بندوبست کے ساتھ ٹھکانے لگانے کے لئے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے   ۔  16 فروری  ، 2022  ء کو پلاسٹک پیکیجنگ (ترمیمی) رولز، 2022 کے تحت پلاسٹک پیکیجنگ کے لئے پروڈیوسر کی  اضافی ذمہ داری (ای پی آر) سے متعلق رہنما خطوط فراہم کرتا ہے ۔   ان رہنما خطوط  کے ذریعے ای پی آر، پلاسٹک پیکیجنگ فضلہ کی ری سائیکلنگ، سخت پلاسٹک پیکنگ کا دوبارہ استعمال اور استعمال کے لئے لازمی اہداف مقرر   کئے گئے ہیں۔  یہ رہنما خطوط پائیدار پلاسٹک پیکیجنگ اور پلاسٹک کی پیکیجنگ کے  پلاسٹک فٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لئے  راہ ہموار کرتے ہیں۔ حکومت ہند ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سووچھ بھارت مشن کے تحت ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ سمیت ٹھوس کچرے کے انتظام کے لئے اضافی مرکزی امداد بھی فراہم کرتی ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 3197



(Release ID: 1910004) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Gujarati , Telugu