وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

 نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) میں آج ‘‘بدھ کی سرزمین، ہندوستان میں کوریائی روایتی بدھ ثقافت سے واقفیت’’ کے عنوان سے ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا


نمائش 30 اپریل تک جاری رہے گی

Posted On: 22 MAR 2023 5:00PM by PIB Delhi

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے، نئی دہلی) نے 22 مارچ کو ‘‘بدھ کی سرزمین، ہندوستان میں کوریا کی روایتی بدھ ثقافت سے واقفیت’’ کے عنوان سے ایک خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، ہندوستان میں کوریائی سفیر جناب چانگ جے بوک نے کہا کہ کوریا اور ہندوستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کی یاد میں بدھ مت اور بدھ ثقافتی تبادلہ پروگرام، جو کوریا اور ہندوستان کے درمیان ایک خصوصی پہل ہے، ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی بنیاد ہو سکتا ہے جس کی  ایک خاص اہمیت ہے چونکہ بدھ مت اور بدھسٹ کی ثقافت کو چوتھی صدی میں کوریا میں متعارف کرایا گیا تھا، وہ کوریائی طرز زندگی، طرز فکر اور روایتی کوریائی ثقافت کے لیے لازم و ملزوم رہے ہیں۔ کوریا اور ہندوستان بدھ مت کی اصلیت سے جڑے ہوئے  ہیں۔

image001A23J.jpg

image0028E6J.jpg

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، آئی سی سی آر کے ڈائریکٹر جنرل جناب کمار توہین نے کہا کہ یہ نمائش ہندوستان اور کوریا کے درمیان بدھ مت کے رشتوں کو اجاگر کرتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے درمیان رابطے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، این جی ایم اے کی ڈائریکٹر محترمہ تیمسونارو ترپاٹھی نے کہا کہ یہ نمائش کوریائی بدھ مت کی مشترکہ اقدار اور ہمارے متحرک ثقافتی ورثے کے حصے کے طور پر ہندوستانی بدھ مت کے طریقوں اور بدھ مت کے اصولوں کے ساتھ اس کے روابط کا جشن ہے۔ بدھ مت ہندوستان اور کوریا کے درمیان ثقافتی سنگم کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔ بدھ مت کے اصولوں سے مربوط امن اور ہم آہنگی کا پیغام احتیاط سے تیار کردہ نمائشوں کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔

image003UR08.jpg

یہ نمائش، جمہوریہ کوریا اور کورین کلچرل سنٹر، انڈیا کے زیر اہتمام، کوریائی بدھ مت کی جوگی روایت کے ساتھ ثقافتی تبادلے کے پروگرام کا حصہ ہے، جو کوریا اور ہندوستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کی یادگار ہے۔ یہ خصوصی نمائش 21 مارچ سے 25 مارچ تک نئی دہلی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

نمائش میں بدھ مت کے پینٹنگ اسکرول کا میڈیا آرٹ جسے ‘ گوے بول’ کہا جاتا ہے اور جو روایتی کوریائی بدھ رسومات کی علامت ہے، میں شامل ہے۔ ‘یے اوندے اونگھو’ کی کوریائی روایتی لالٹین، جسے یونیسکو نے انسانیت کا غیر محسوس ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے اور مندرکے رہنے  کی تھیم پر آویزاں مختلف تصاویر۔  اس نمائش کے ذریعے کوریا کی روایتی بدھ ثقافت، جس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے، کو ہندوستان میں متعارف کرایا جائے گا۔ یہ نمائش تقریباً ایک ماہ یعنی 30 اپریل تک جاری رہے گی اور اس ہفتے، 22 مارچ سے 25 مارچ تک، نمائشی ہال میں مختلف تجرباتی تقریبات جیسے کوریائی ثقافتی اشیاء کی پینٹنگ، کوریائی بدھ مت کے صحیفے لکھنے کا تجربہ، اور کمل کی لالٹینیں بنانا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، ٹیمپل فوڈ  کے ماہر وین جیونگ کوان دہلی این سی آر کے مشہور مقامی کوکنگ انسٹی ٹیوٹ - چاندی والا کُلنری انسٹی ٹیوٹ (بی سی آئی ایچ ایم سی ٹی) نئی دہلی (23 مارچ) اور جی ڈی گوینکا یونیورسٹی- لی کارڈن بلیو (24 مارچ) میں  خصوصی کوریائی مندر کے کھانا پکانے کے فن کا مظاہرہ  کریں گے۔ کورین ٹیمپل فوڈ کوکنگ کا آخری کھلا مظاہرہ اور تجربہ 25 مارچ کو صبح 11 بجے کورین کلچرل سینٹر، انڈیا میں ہوگا۔ معروف بھارتی شیفس اور میڈیا کے لیے یہ تقریب سہ پہر 3 بجے منعقد  ہوگی۔

زندگی کا احترام  کرنے والے بدھ کی تعلیمات کے مطابق، کوریائی مندر کے کھانوں نے روایتی طور پر سبزی خور غذا کو محفوظ رکھا ہے اور یہ کوریائی روایتی کھانوں کے بنیادی اجزاء میں سے ایک ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ وین جیونگ کوان کے ذریعہ 25 مارچ کو کورین کلچرل سینٹر، انڈیا میں ایک سرکاری تقریب کے ذریعے اس کوریائی مندر کے کھانے کو ہندوستانی عوام، میڈیا اور مقامی معروف شیفس کے سامنے دکھایا جائے گا۔ کوریا کے مندروں کے کھانے کی ماہر، قابل احترام جیونگ کوان 1974 میں 18 سال کی عمر میں ماؤنٹ پالگونگ پر واقع ڈونگ ہوا مندر کے یانگ جن ام میں بدھ مت کے پوجاری بن گئے، اور یہیں سے کوریا کے بدھ مندر کے کھانے پکانے میں ان کا سفر شروع ہوا۔ عالمی معیار کے شیف کے طور پر وین جیونگ کوان کی شہرت میں اضافہ نیویارک، امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور شیف ایرک ریپرٹ کی وجہ سے ہے، جنہوں نے 2014 میں بیک یانگ مندر میں ایک ہفتہ تک شوٹ کر کے ایک دستاویزی ویڈیو بنائی، اور اگلے سال وین جیونگ کوان کو شیفز ٹیبل کے پریمیئر  پر اپنے کھانا پکانے کے فن کے ساتھ ایک وی آئی پی ڈنر استقبالیہ تیار کرنے کے لیے نیویارک میں مدعو کیا گیا تھا۔ بعد میں، ‘شیفز ٹیبل’ دستاویزی فلم زیادہ مشہور ہوئی کیونکہ اسے 2017 میں نیٹ فلکس کے ذریعے 67ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں مدعو کیا گیا تھا۔ تب سے، قابل احترام جیونگ کوان نے کورین مندر کے کھانے پیش کرنے کے لیے، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، فرانس، نیدرلینڈز اور سویڈن سمیت پوری دنیا کا سفر کر چکے ہیں۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

(ش ح۔ع ح۔ ر ب  (

U. No. : 3166


(Release ID: 1909882)
Read this release in: English , Hindi