وزارات ثقافت

سوِل 20 انڈیا کا ابتدائی اجلاس  ناگپور میں شروع ہوا


مستقبل کسی ایک ادارہ کا نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کا ہے جو تعاون کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ گھلتے ملتے ہیں اور سب کو شمولیت کے عالمی قانون کی پابندی کرنی چاہیے:  سی -20 کی صدر نشیں ماتا امرتانندمائی دیوی

سول سوسائٹی کے مضبوط نظام کی ضرورت ہے تاکہ آخری سرے پر موجود آدمی کی آواز حکومت سن سکے: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس

اپنی جی 20 صدارت کے تحت، ہندوستان کو عالمی جنوب کی زیادہ موثر نمائندگی کے لیے آواز اٹھانی چاہیے: نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی

26 ممالک کے 357 مندوبین ناگپور میں سول -20 کے آغاز  کےاجلاس میں شرکت کر رہے ہیں

Posted On: 20 MAR 2023 7:00PM by PIB Delhi

مستقبل کسی ایک ادارہ کا نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کا ہے جو تعاون کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ گھلتے ملتے ہیں اور سب کو شمولیت کے عالمی قانون کی پابندی کرنی چاہیے ، یہ بات آج (20 مارچ، 2023) ناگپور میں سول 20 انڈیا 2023 کے افتتاحی اجلاس میں سول 20 انڈیا کی صدر نشیں  ماتا امرتانندمائی دیوی نے کہی۔ اس سیشن کی صدارت ماتا امرتانندمائی دیوی نے کی اور نوبل انعام یافتہ اور ستیارتھی فاؤنڈیشن کے بانی کیلاش ستیارتھی اس میں مہمان خصوصی تھے۔ مہمانان اعزازی میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، رامبھاؤ مھالگی پربودھینی کے وائس چیئرمین اور سول 20 انڈیا 2023 سکریٹریٹ کے سرپرست ڈاکٹر ونے سہاسر بدھے، سول 20 انڈیا 2023 شیرپا اور سابق سفیر وجے نمبیار، سول 20 انڈونیشیا کے شیرپا احمد مافتوچان ،جیسٹوس برازیل سے ایلیسندرا نیلو اور سول 20 کی ٹرائیکا ممبر، اور کنیا کماری میں ویویکانند کیندر کے نائب صدر نیودیتا بھیڈے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سول 20 انڈیا کی  صدرنشیں امرتانندمائی دیوی نے کہا کہ لوگ دنیا میں دو طرح کی غربت کا سامنا کرتے ہیں - پہلی خوراک اور رہائش کی غربت اور دوسری محبت اور شفقت کی غربت۔ انہوں نے کہا کہ محبت اور ہمدردی کی صفات کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ انسانی ثقافت کے پھلنے پھولنے کے لیے تنوع کا صحت مند امتزاج ضروری ہے۔ امرتانندمائی دیوی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے بہت زیادہ ترقی کی ہے جس سے ایک بہت بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدیم زمانے سے ’دنیا ایک خاندان ہے‘ ہندوستانی سرزمین کا منتر رہا ہے۔ یہ آج بھی ہے اور آئندہ بھی ا سی طرح رہے گا ۔ جی20 ممالک کی صدارت اس سچائی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔

 

 

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ناگپور شہر میں تمام مہمانوں اور مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں جی 20 کو جمہوری شکل دی گئی ہے۔ یہ ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ حکومتوں کے پاس قانونی طاقت ہوتی ہے لیکن سول سوسائٹی کے پاس اخلاقی اختیارات ہوتے ہیں۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سول سوسائٹی کے مضبوط نظام کی ضرورت ہے تاکہ حکومت آخری سرے پر موجود آدمی کی آواز سن سکے۔

 

ڈاکٹر ونئے سہسر بدھے نے بتایا کہ 357 مندوبین افتتاحی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ 26 ممالک کے نمائندے اور 130 بین الاقوامی مندوبین سی -20 کے آغاز کے لیے ناگپور پہنچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک خود مختار معاشرے میں یقین رکھتا ہے اور یہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے آتمنیر بھر بھارت کے وژن سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ حقوق پر مبنی نقطہ نظر سے فرض پر مبنی نقطہ نظر کی طرف بڑھیں۔ انہوں نے سول20 انڈیا سکریٹریٹ کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔

 

شرکاء اور اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، سول 20 انڈیا 2023 شرپا وجے نمبیار نے کہا کہ سول 20 انڈیا 2023 آغاز کانفرنس سول سوسائٹی کے گروپ بندی کے لیے ایک میٹنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی آرگنائزیشنز(سی ایس اوز) طرز حکمرانی کی مضبوط پشت پناہ رہی ہیں، اور رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ان کوششوں کی تکمیل اور  امداد کے لیے، سی ایس اوز کے اندر تعمیری اور نتیجہ خیز تعلقات کی ضرورت ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ آفات کے وقت ایسی صورتحال سب سے زیادہ سامنے آتی تھی ، چاہے وہ حالیہ وبائی امراض ہوں یا ماضی کے زلزلے اور سونامی، وجے نمبیار نے کہا کہ کوئی بھی کامیاب کوشش صرف سی ایس اوز کو مناسب طور پرشامل کئے جانے سے ہی ممکن ہے۔ سی ایس اوز تمام رکاوٹوں کو پار کرتےہوئے  کام کر سکتے ہیں اور حکومتوں اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس اوز جدید دور کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جیسے کہ کاربن کے خالص صفر اخراج کے وعدوں کی تکمیل اور پائیدار ترقی کے اہداف میں بیان کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول 20 انڈیا 2023 کا لوگو بے لوث خدمت کی علامت ہے اور ٹیگ لائن’یو آر دی لائٹ‘ ہر ایک کو اپنا راستہ خود بنانے کی تلقین کرتی ہے۔

 

نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سول 20 روحانیت کے فلسفلہ کے تحت کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’واسودھیوا کٹمبکم‘‘ اور ’’ایک زمین، ایک خاندان ایک مستقبل‘‘ محض نعرے نہیں ہیں بلکہ اس کی جڑیں روحانیت میں پیوست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک ارب تدابیر کی مادر وطن ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ 26ممالک کے 130افراد نے شروعاتی کانفرنس میں جمع ہو کر اس دنیا کو ایک خاندان بنا دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے پاس دنیا میں سماجی تحفظ کے کچھ بہترین پروگرام ہیں جیسے مڈ ڈے میل پروگرام اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام۔ کیلاش ستیارتھی نے یہ بھی کہا کہ، اپنی جی20 صدارت کے تحت، ہندوستان کو گلوبل ساؤتھ کی زیادہ موثر نمائندگی کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہمدردانہ جذبات کے عالمگیر بنانے کے عمل کی بھی قیادت کرنی چاہئے۔

 

 

احمد مفتوچان نے سول 20 انڈیا پریذیڈنسی 2023 کو ناگپور میں افتتاحی میٹنگ کی میزبانی کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات کا ایک اہم اجتماع تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی ایس او لیڈروں کو جی20 کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔

 

 

الیسندرا نیلو نے کہا کہ آج کی دنیا میں سول سوسائٹی کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول 20 جدید معاشرے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف حکومتوں کی طرف سے کئے گئے ترقی پسندانہ اقدامات کے وعدوں پر عمل درآمد یا تو  اپنے ہدف سے پیچھے ہے یا انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان وعدوں پر عمل درآمد اسی صورت میں ممکن ہو گا جب حکومتیں سول سوسائٹی کے ساتھ موثر انداز میں کام کریں۔

 

 

سول 20 انڈیا 2023 کے سوس شیرپا  سودیش سنگھ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سول 20 انڈیا کی ٹیگ لائن ’یو آر دی لائٹ‘ سول 20 انڈیا 2023 کے آغاز کی کانفرنس کی شکل میں سامنےآئی۔

 

 

**********

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.3172



(Release ID: 1909876) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Marathi , Hindi