سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبرو گڑھ میں جی 20 آر آئی آئی جی کانفرنس میں ایک دیر پا اور سرکولر   بائیو  معیشت کی تعمیر  پربحث کی جائے گی

Posted On: 22 MAR 2023 2:19PM by PIB Delhi

جی 20 اراکین، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین، اور سائنسی برادری کے مدعو شرکاء 23 سے 24 مارچ کو آسام کے ڈبروگڑھ میں منعقد ہونے والی جی 20 تحقیق و اختراع پہل گروپ (آر آئی آئی جی) کانفرنس میں ایک دیر پا سرکولر بائیو معیشت کی تعمیر کے طور طریقوں پر کا غور و فکر کریں گے ۔

سائنس اور ٹیکنالوجی  کے محکمے( ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری ڈاکٹر ایس چندر شیکھر اور جی 20 آر آئی آئی جی کے صدر اس کانفرنس کی کارروائی کی قیادت کریں گے۔  جی 20 کے اس تحقیق  و اختراع پہل گروپ  (آر آئی آئی جی ) کانفرنس کا انعقاد  بائیو ٹیکنالوجی محکمہ ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت ، حکوت ہند کے نظم و ضبط کے  ذریعہ کیا جاتا ہے۔  اس  کانفرنس میں تقریباً 100 مندوبین اور مدعوین کی شرکت متوقع ہے۔

اس پروگرام کے ذریعہ اہم شرکاء یکجا ہوں گے جس میں قومی اتھارٹیز اور جی 20 اراکین کے ماہرین شامل ہوں گے  جو اس موضوع پر منصوبہ تیار کرنے ، نئے منصوبوں کے قیام اور موجودہ پروگراموں کے بندوبست کے لئے ذمہ دار ہوں گے ۔اہم شعبوں میں زراعت میں چیلنجوں اور مواقع ، صنعتوں کی صفر کاربن اخراج   اور حیاتیاتی توانائی اور حیاتیاتی وسائل کے بندوبست شامل ہوں گے  ۔ اس کانفرنس میں قومی اور علاقائی پروگراموں اور ملک کے تجربات،  انضباتی ماحول اور عوامی نجی شعبے کا تعاون ،وسائل  پر مبنی کارکردگی ،دیرپا اور زیادہ سے زیادہ سرکولر بائیو پر مبنی ٹیکنالوجیز ، مصنوعات کو  تیار کرنے  میں تحقیق و ترقی اور اختراع کے کردار   اور جی20 ممبران کے درمیان مخصوص موضوعاتی شعبوں پر تعاون کے معاملے پر غورو فکر کیا جائے گا ۔

باہمی بات چیت کے اس  سیشن سے 3 پیز(لوگ، پالیسیاں اور مقامات) سمیت تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کے درمیان سرگرم شمولیت  کو مزید فروغ ملے گا اور اس طرح  جامع پالیسی سازی کے نقطہ نظر کی  طرف بڑھنے میں مدد ملے گی جو مختلف شعبوں میں سرکلر بائیو اکانومی ماڈلز کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے ایک تصوراتی فریم ورک فراہم کرے گا۔ جی20 ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون اور شراکت داری ایک سرکلر بائیو اکانومی کی تعمیر کے لیے عالمی کوششوں کو تقویت دے گی۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

(ش ح۔ع ح۔ ر ب  (

U. No. : 3165


(Release ID: 1909843) Visitor Counter : 144
Read this release in: Assamese , English , Hindi , Telugu