امور داخلہ کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں شہریوں کو اعزاز سے نوازنے کی ایک تقریب میں سال 2023 کے لیے تین پدم وبھوشن، چار پدم بھوشن اور 47 پدم شری ایوارڈ تقسیم کیے

Posted On: 22 MAR 2023 8:18PM by PIB Delhi

راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں آج (22 مارچ، 2023) اعزاز سے نوازنے کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی اور صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے  سال 2023 کے لیے تین پدم وبھوشن، چار پدم بھوشن اور 47 پدم شری ایوارڈ تقسیم کیے۔

اس موقع پر جن معزز شخصیات نے شرکت کی ان میں نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا، وزیر داخلہ اور امداد باہمی جناب امت شاہ، مرکز کے دیگر وزرا اور دیگر افراد شامل تھے۔

اس تقریب کے بعد،  مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء نے، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر کے ذریعے نئی دہلی کے سشما سوراج بھون میں  دیے گئے عشائیہ کے دوران پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں  کے ساتھ بات چیت کی۔

پدم ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کل  صبح (23 مارچ، 2023) نیشنل وار میموریل  پر جا کر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یہ لوگ  امرت اُدیان اور راشٹرپتی بھون کا دورہ کرنے کے علاوہ پردھان منتری سنگرہالیہ بھی دیکھنے جائیں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3150



(Release ID: 1909784) Visitor Counter : 127