مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
شہری ذریعہ معاش پر غوروخوض سے متعلق قومی ورکشاپ میں موضوعاتی اجلاس پر توجہ مرکوزکی گئی
Posted On:
22 MAR 2023 4:25PM by PIB Delhi
دین دیال انتودیہ یوجنا –قومی شہری ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی –این یوایل ایم)،جوکہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم اوایچ یواے )کی اہم اسکیموں میں سے ایک ہے ، کے زیر اہتمام شہری ذریعہ معاش پر غوروخوض سے متعلق ایک قومی ورکشاپ میں آٹھ موضوعاتی اجلاس یعنی کمیونٹی کی قیادت میں جھگیوں ،امنگوں والے اضلاع کے شہری علاقوں میں انٹروینشنس، شہری غریبوں کے لیے سماجی تحفظ اور استحقاق؛ صنفی ذریعہ معاش اور اختراع؛ مائیکرو انٹرپرائزز کی ترقی، کمیونٹی اداروں کو مضبوط کرنا، شہری بے گھر افراد کے لیے شیلٹر ہوم، اور شہری خوانچہ فروشوں کی معاونت پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
ورکشاپ میں شہری غریبوں کے لیے پائیدار ذریعہ معاش پیدا کرنے اور مختلف مشنوں اور وزارتوں کے درمیان ممکنہ ہم آہنگی کے لیے اختراعی طریقوں پر غور کیا گیا۔ ورکشاپ کی بات چیت اور پروجیکٹ پر عمل درآمد کے تجربات جو شرکاء نے شیئر کیے ہیں،وسیع تر سماجی شمولیت، کاروباری ترقی، اور شہری غریبوں کولاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے روڈ میپ کے لیے مفید معلومات فراہم کریں گے۔ دین دیال انتودیہ یوجنا-قومی شہری ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی –این یوایل ایم )24 ستمبر 2013 کو حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ شروع کیا گیا، جس کا مقصد شہری غریب گھرانوں کی غربت اور خطرے کو کم کرنا ہے تاکہ وہ فائدہ مند خودروزگار اور ہنرمندی والے روزگار کے مواقع تک رسائی حاصل کرسکیں اور جس کے نتیجے میں غریبوں کے زمینی سطح پر مضبوط اداروں کی تعمیر کے ذریعےپائیدار بنیادوں پر انکے ذریعہ معاش میں قابل قدر بہتری آسکے ۔
یہ پروگرام 21 مارچ 2023 کو انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر، نئی دہلی میں منعقد کیاگیا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 3129)
(Release ID: 1909780)
Visitor Counter : 93