وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

’ ٹیکس دہندگان کے لئے اے آئی ایس ‘ موبائل ایپ کا آغاز

Posted On: 22 MAR 2023 6:37PM by PIB Delhi

 

انکم ٹیکس  محکمے نے ٹیکس دہندگان کو ان کی معلومات کو سالانہ انفارمیشن ساٹیٹمنٹ   ( اے آئی ایس )  / ٹیکس دہندگان کی معلومات کا خلاصہ ( ٹی آئی ایس )  میں دستیاب معلومات کو دیکھنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک موبائل ایپ، یعنی ’ اے آئی ایس فار ٹیکس پیئر ‘   شروع کی ہے۔  ’ اے آئی ایس فار ٹیکس پیئر ‘   ایک موبائل ایپلی کیشن ہے  ، جو انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مفت فراہم کی جاتی ہے اور یہ گوگل پلے اور ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔ ایپ کا مقصد ٹیکس دہندگان کو اے آئی ایس   / ٹی آئی ایس  کا ایک جامع مشاہدہ فراہم کرنا ہے  ، جو ٹیکس دہندگان سے متعلق مختلف ذرائع سے جمع کی گئی معلومات کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹیکس دہندگان موبائل ایپ کا استعمال ٹی ڈی ایس / ٹی سی ایس ، سود، منافع، شیئر لین دین، ٹیکس کی ادائیگی، انکم ٹیکس ریفنڈز، دیگر معلومات   ( جی ایس ٹی  ڈاٹا، غیر ملکی ترسیلات وغیرہ) سے متعلق اپنی معلومات کو دیکھنے کے لئے کر سکتے ہیں  ، جیسا کہ  اے آئی ایس / ٹی آئی ایس  میں دستیاب ہے۔ ٹیکس دہندہ کے پاس ایپ میں دکھائی جانے والی معلومات پر رائے دینے کا اختیار اور سہولت بھی ہے۔

اس موبائل ایپ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے، ٹیکس دہندہ کو پی اے این  نمبر فراہم کر کے ایپ پر رجسٹر کرنے، موبائل نمبر پر بھیجے گئے  او ٹی پی  اور ای فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ای میل سے تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔ تصدیق کے بعد، ٹیکس دہندہ موبائل ایپ تک رسائی کے لئے آسانی سے 4 ہندسوں کا پن سیٹ کر سکتا ہے۔

یہ انکم ٹیکس  محکمے کی ایک اور پہل ہے  ، جس  کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں آسانی ہو گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 3139

 


(Release ID: 1909671) Visitor Counter : 200


Read this release in: Hindi , English , Tamil , Telugu