مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے ’کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں سے متعلق امور‘ پر اپنی سفارشات جاری کر دیں

Posted On: 22 MAR 2023 4:03PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ’کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں سے متعلق امور‘ پر اپنی سفارشات جاری کر دی ہیں۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے 11.11.2021 اور 17.01.2022 کو اپنے حوالہ جات کے ذریعے اتھارٹی سے درخواست کی کہ وہ مندرجہ ذیل امور پر ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ایکٹ 1997 کے سیکشن 11(1)(اے)(2) اور 11(1) (ڈی) کے تحت اپنی سفارشات پیش کرے:

(1)اُن غیر منافع بخش کمپنیوں کو شامل کرنا جو کمپنیز ایکٹ مجریہ 2013 کے سیکشن 8 کے تحت اہل تنظیموں کی فہرست میں رجسٹرڈ ہیں۔

(2)اجازت کی مدت موجودہ 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کی جائے۔

(3)کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی نشریات میں فی گھنٹہ اشتہار کی زیادہ سے زیادہ دورانیہ۔

(4)غیر منافع بخش تنظیموں کے ذریعہ آپریشن کے ہر ضلع میں کام کرنے والے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی تعداد جو متعدد اضلاع میں کام کرتی ہے۔

اس سلسلے میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے 21 جولائی 2022 کو کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں سے متعلق مسائل پر ذمہ داران کے تبصرے طلب کرنے کے لیے ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اگست 2022 تھی اور جوابی تبصرے کیلئے یہ تاریخ 31 اگست 2022 تھی۔ کچھ ذمہ داران کی درخواست پر یہ تاریخیں بالترتیب 31 اگست 2022 اور 14 ستمبر 2022 تک بڑھا دی گئیں۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کو ذمہ داران سے 13 تبصرے اور 3 جوابی تبصرے موصول ہوئے۔ یہ تبصرے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اس سلسلے میں 11 نومبر 2022 کو آن لائن موڈ کے ذریعے ایک اوپن ہاؤس ڈسکشن کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

مشاورتی عمل کے دوران ذمہ داران سے موصول ہونے والے تمام تبصروں/جوابی تبصروں پر غور کرنے اور مسائل کے مزید تجزیے کے بعد اتھارٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دی ہے۔ سفارشات کی نمایاں خصوصیات ذیل میں دی گئی ہیں:

(1)کمپنیز ایکٹ 2013 کے سیکشن 8 کے تحت قائم کردہ غیر منافع بخش کمپنیاں پہلے ہی کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے لیے موجودہ اہلیت کے معیار میں شامل ہیں۔

(2)اطلاعات و نشریات کی وزارت کے رہنما خطوط میں تجویز کردہ موجودہ معیارات کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے قیام کے لیے مخصوص قسم کے اداروں کو چھوڑ کر سیکشن 8 کمپنیوں پر بھی یکساں طور پر نافذ ہوتے ہیں۔

(3)مذہبی اداروں کو براڈکاسٹنگ چینلوں بشمول کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی ملکیت کیلئے نااہل قرار دینے کے حوالے سے سفارشات کا اعادہ کرتا ہے جیسا کہ 12.11.2008 کو نشریات اور تقسیم کی سرگرمیوں میں بعض اداروں کے داخلے سے متعلق مسائل پر اس کی سفارشات میں ذکر کیا گیا ہے۔

(4)اجازت کی ابتدائی مدت ایک وقت میں پانچ (5) سال سے بڑھا کر دس (10) سال کی جائے۔

(5)کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی خاطر لائسنس کی توسیع اور تجدید کے لیے موجودہ پالیسی رہنما خطوط کافی ہیں اور ان کو اسی طرح جاری رہنا چاہیے۔

(6)کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو لائسنس کی توسیع کے لیے متعلقہ ضلع کے ایس ڈی ایم سے مسلسل سروس رپورٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

(7)کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں پر اشتہار کا دورانیہ سات (7) منٹ فی گھنٹہ سے بڑھا کر بارہ (12) منٹ فی گھنٹہ کیا جائے۔

(8)غیر منافع بخش تنظیموں کو جو متعدد اضلاع میں کام کر رہی ہیں، ان کے کام کے علاقے میں ایک سے زیادہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

(9)ایک تنظیم کو پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ چھ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

(10)ایک تنظیم کو جو ایک سے زیادہ اسٹیشن قائم کرنا چاہتی ہے اس بات کا تصدیق نامہ داخل کرنا ہوگا کہ پروگرام مقامی طور پر تیار کیے جائیں گے اور وہ دوسرے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے بھیجے ہوئے نہیں ہوں گے۔

(11)وزارت اطلاعات و نشریات مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سے اس بات کیلئے فعال طور پر پیروی کر سکتا ہے تکہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن پر مزید پروگراموں کو اسپانسر کیا جائے تاکہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کی پائیداری کو مدد مل سکے۔

(12)مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی تمام یونیورسٹیوں کو کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے قیام اور چلانے کے لیے بجٹ میں مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات ایسی یونیورسٹیوں کے لیے لائسنس/ اسپیکٹرم فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہو سکتی ہے۔

(13)کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کی منظوری کے تمام عمل کو سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعے آن لائن کیا جانا چاہیے۔

(14)ایس اے سی ایف اے کلیئرنس درخواست کے ایک ماہ کے اندر دی جانی چاہیے۔

(15)ڈبلیو او ایل لائسنس کی منظوری کی بھی درخواست کے ایک ماہ کے اندر ایک مقررہ مدت ہونی چاہیے۔

سفارشات کا مکمل متن ٹرائی کی ویب سائٹwww.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے جناب انِل کمار بھردواج، مشیر (بی اینڈ سی ایس) سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23237922 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*****

 

U.No:3133

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1909649) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Telugu