وزارات ثقافت
ہندوستانی تناظر میں، 'انتودیا' کا مطلب ہے کہ ہمیں معاشرے کے آخری فرد کے عروج اور ترقی کو یقینی بنانا ہے: مرکزی وزیر نتن گڈکری
"اخلاقیات، معیشت، ماحول اور ماحولیات معاشرے کے تین ستون ہیں"
سول- 20 انڈیا 2023 کی آغاز میٹنگ ناگپور میں اختتام پذیر
Posted On:
21 MAR 2023 8:18PM by PIB Delhi
"ہندوستانی تناظر میں، 'انتودیا' کا مطلب ہے کہ ہمیں معاشرے کے آخری فرد کے عروج اور ترقی کو یقینی بنانا ہے"۔ یہ بات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ناگپور میں سول- 20 کے آغاز میٹنگ کے اختتامی تقریب میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اخلاقیات، معیشت، ماحول اور ماحولیات معاشرے کے تین ستون ہیں۔ دیگر کے علاوہ سیشن کے معززین میں سول- 20 انڈیا 2023 ماتا امرتانندامئی کی صدر، رامبھاؤ مھالگی پربودھینی کے نائب صدر اور سول - 20 انڈیا 2023 کے سرپرست ڈاکٹر ونے سہسر ابدھے؛ جوائنٹ سکریٹری (جی- 20)، وزارت امور خارجہ اور سوس شیرپا، جی- 20 ہندوستان کے سفیر ابھے ٹھاکر، وویکانند کیندر کے آل انڈیا نائب صدر کنیا کماری نویدیتا بھیڈے شامل تھے۔ سول- 20 انڈیا 2023 آغاز میٹنگ کے اختتامی اجلاس کی صدارت شیرپا، سول – 20 انڈیا 2023 اور سابق سفیر وجے نمبیار نے کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی کہا کہ 2070 سے پہلے ہندوستان کو کاربن سے مبرا ملک بنانا ہدف ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اب فوصل ایندھن کے متبادل ذرائع سے سبز ایندھن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے ایک مثال کے طور پر کہا کہ بائیو ایتھنول مختلف وسائل سے بنایا جا رہا ہے۔ پائیدار پالیسیوں کے حصے کے طور پر، نئی دہلی میں سڑک کی تعمیر میں 20 لاکھ ٹن کچرا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ یہ سب وزیر اعظم نریندر مودی کے سبز ترقی کے ویژن کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ پر عمل کرتی ہے اور جامع ترقی اس کا موضوع ہے۔
نتن گڈکری نے یہ بھی کہا کہ انہیں ناگپور میں سول - 20 انڈیا 2023 کے آغاز میٹنگ کے لیے دنیا بھر کے مشہور ماہرین، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی آرگنائزیشنز (سی ایس اوز)، این جی اوز اور پالیسی پریکٹیشنرز کی موجودگی دیکھ کر خوشی ہوئی۔
وجے نمبیار نے آغاز میٹنگ کی ایک مختصر رپورٹ پیش کی اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سول- 20 انڈیا 2023 کے ورکنگ گروپس کے نظریات قرطاس کا اگلی جی - 20 سربراہی اجلاس سے پہلے پالیسی پیک میں حقیقت کا جامہ پہنایا جائے۔
ابھے ٹھاکر نے کہا، سی - 20 عام لوگوں کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ، جو ہندوستان کی جی - 20 ترجیحات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری طرز حکمرانی ہندوستان کے سماجی و اقتصادی فریم ورک کا حصہ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جی - 20 کی صدارت ہندوستان کے معاشی عروج کو ظاہر کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا، سول – 20 آغاز کانفرنس کی میزبانی کے لیے ناگپور سے بہتر انتخاب نہیں کر سکتا تھا ،کیونکہ یہ ہندوستان کا مرکز ہے۔
نیودیتا بھیڈے نے آغاز کانفرنس میں پیش کئے گئے اس نکتے کو دہرایا کہ پہلی بار سول -20 کا عمل روحانیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان رو حانیت کی سرزمین ہے، جس کا مطلب ہے کہ ہم وحدانیت پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغاز کانفرنس ایک اہم مرحلے سے گزر چکی ہے اور اب سی - 20 پالیسی پیک بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ڈاکٹر ونے سہسرا بدھے نے کلمات تشکر پیش کئے اور کہا کہ ناگپور ایک ایسا شہر ہے ،جس کی رضاکارانہ خدمات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رضاکاریت میں انسان سازی یا روحانی بنانے کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت ہے۔ ڈاکٹر سہسر ا بدھے نے سول - 20 انڈیا 2023 کی صدر کے طور پر ماتا امرتانندامئی کا ان کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا،جو آغاز کانفرنس کی کامیاب اہتمام کے پیچھے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-3096
(Release ID: 1909407)
Visitor Counter : 183