نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی تیاری کرنے والے کھلاڑیوں کو ملک کے اندر اور بیرون ملک ان کی تربیت اور مقابلہ جاتی نمائش کے لیے مسلسل مدد کی جاتی ہے: انوراگ ٹھاکر


اس وقت 7998 باصلاحیت کھلاڑی (4969 لڑکے اور 3029 لڑکیاں) 34 کھیلوں کے شعبوں میں رہائشی اور غیر رہائشی بنیادوں پر تربیت حاصل کر رہے ہیں

Posted On: 21 MAR 2023 7:21PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  بتایا کہ کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی تیاری کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی کھیلوں کی فیڈریشنز(این ایس ایف ایس) کی مدد کی اسکیم کے تحت مالی اعانت فراہم کرنے والے سالانہ کیلنڈر آف ٹریننگ اینڈ کمپیٹیشنز (اے سی ٹی سی) کے ذریعے ملک اور بیرون ملک ان کی تربیت اور مسابقتی نمائش کے لیے مسلسل مدد کی جاتی ہے۔ مزید برآں، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کو 2014 سے لاگو کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو ن کی اپنی مرضی کے مطابق تربیت کی ضروریات  فراہم کی جاسکیں جس میں کھیلوں کی بڑی تقریبات میں جیسے اولمپکس، ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں تمغوں کی حصولی کے امکانات کو پورا کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔ اس وقت 98 انفرادی ایتھلیٹس اور 02 ہاکی ٹیمیں (مردوں اور خواتین کی) ٹاپس کور گروپ میں شامل ہیں۔ ٹاپس ڈویلپمنٹ گروپ کے تحت 165 ایلیٹ اسپورٹس ٹیلنٹ کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔

حکومت نے کھیلوں میں بڑے پیمانے پر شرکت اور بہترین کارکردگی کو فروغ دینے کے دو مقاصد کے ساتھ کھیلو انڈیا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے اور کھیلوں اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے مختلف پروگرام شروع کیے گئے ہیں جن میں سٹیڈیم، کھیل کے میدان، ٹریکس اور کھیلوں کی تربیت شامل ہیں۔ فی الحال، کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت 2759 ایتھلیٹس کو تربیت اور مالی مدد کے لیے احاطہ  کیا گیا ہے۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ملک بھر میں درج ذیل کھیلوں کی تشہیراتی اسکیموں کو بھی نافذ کر رہی ہے تاکہ مختلف عمر کے گروپوں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کی جا سکے اور انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پروان چڑھایا جا سکے۔

نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس ( این سی او ای)

ایس اے آئی کا تربیتی مرکز  (ایس ٹی سی)

ایس ٹی سی کا توسیعی مرکز

قومی کھیل ٹیلنٹ مقابلہ (این ایس ٹی سی)

مجموعی طور پر 188 مراکز بشمول این سی او ایز، ایس ٹی سی ایس ، توسیعی مراکز وغیرہ ایس اے آئی کی مذکورہ بالا کھیلوں کی پروموشنل اسکیموں کے نفاذ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس وقت 7998 باصلاحیت کھلاڑی (4969 لڑکے اور 3029 لڑکیاں) 34 کھیلوں کے شعبوں میں رہائشی اور غیر رہائشی بنیادوں پر تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

منتخب کھلاڑیوں کو ماہر کوچز، کھیلوں کا سامان، بورڈنگ اور رہائش، کھیلوں کی کٹ، مقابلے کی نمائش، تعلیمی اخراجات، میڈیکل/بیمہ اور منظور شدہ اسکیم کے اصولوں کے مطابق وظیفہ کی شکل میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

 

ش  ح۔ح ا ۔ ج

UNO-3092



(Release ID: 1909361) Visitor Counter : 136


Read this release in: Kannada , English , Hindi