بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال2023 تک  (15.03.2023تک )   ہندوستان میں 2,56,980 الیکٹرک گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں

Posted On: 21 MAR 2023 2:58PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ای-واہن پورٹل کے مطابق بھارت میں 2020 سے 2023 تک   (15.03.2023 تک) رجسٹرالیکٹرک گاڑیوں کی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

سال

مجموعی تعداد

2020

1,23,092

2021

3,27,976

2022

10,15,196

2023 (تک 15-03-2023)

2,56,980

 

بھاری صنعتوں کی وزارت نے الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں اور مینوفیکچررز کو درج ذیل تین اسکیموں کے ذریعے مراعات دی:

ہندوستان میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کو تیزی سے اپنانا اور مینوفیکچرنگ (ایف اے ایم ای انڈیا): حکومت نے ایف اے ایم ای انڈیا  اسکیم کے فیز-II   کو 10,000 کروڑ کی مجموعی بجٹ امداد کے ساتھ  ابتدائی طور پر یکم اپریل 2019 سے شروع ہونے والی پانچ سال کی مدت کے لیے  نوٹیفائی کیا ۔ ایف اے ایم ای - انڈیا اسکیم فیز-II کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں کو الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی قیمت میں پیشگی کمی کی صورت میں مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ ترغیب بیٹری کی صلاحیت  گاڑی کی 20 فیصد  قیمت کی حدکے ساتھ 3 ڈبلیو اور ای – 4 ڈبلیو  کے لئے   10000 روپئے/ کے ڈبلیو ایچ  سے منسلک ہے۔  ای -2 ڈبلیو  کے لیے مراعات/سبسڈیز کو بڑھا کر10 ہزار روپے/ کے ڈبلیو ایچ سے 15 ہزار روپئے / کے ڈبلیو ایچ  کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت گاڑی کی قیمت  کی حدکو 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردیا گیا جو کہ 11 جون ،2021 سے نافذ العمل ہے۔

ii. آٹو موٹیو سیکٹر کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی) اسکیم: حکومت نے 15 ستمبر 2021 کو 25,938 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ آٹو موٹیو سیکٹر کے لیے پی ایل آئی اسکیم کومنظوری دی جس کا مقصد گاڑیوں کی گھریلو مینوفیکچرنگ کی مدد کرنا ہے۔ اس پی ایل آئی اسکیم کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

 iii. پی ایل آئی اسکیم فار ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی): حکومت نے 12 مئی 2021 کو 18,100 کروڑ روپئے کے بجٹ کے ساتھ ملک میں اے سی سی کی مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دی ۔ اس اسکیم میں ملک میں 50جی ڈبلیو ایچ کے لیے ایک مسابقتی اے سی سی بیٹری مینوفیکچرنگ قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ مزید برآں ، اس اسکیم کے تحت اے سی سی ٹکنالوجی  کے  5جی ڈبلیو ایچ  کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3057)


(Release ID: 1909342) Visitor Counter : 243


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu