صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں  طبی سیاحٹ کو فروغ دینے سے متعلق موجودہ صورتِ حال


بھارت    21-2020 ء  میں طبی سیاحت کے انڈیکس ( ایم ٹی آئی )  کے 46 ممالک میں سے 10 ویں مقام پر رہا ہے

طبی مقاصد کے لئے غیر ملکی سیاحوں کی آمد  2020  ء میں 1.83 لاکھ سے بڑھ کر   2021 ء میں  3.04 لاکھ ہو گئی ہے

Posted On: 21 MAR 2023 3:02PM by PIB Delhi

میڈیکل ٹورازم ایسوسی ایشن کی جانب سے دنیا کے 46 مقامات میں سے 2020-2021 ء کے لئے میڈیکل ٹورازم انڈیکس ( ایم ٹی آئی )  میں بھارت  کو 10 واں نمبر دیا گیا ہے۔ سیاحت کی وزارت کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، طبی مقصد کے لئے بھارت آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد  ذیل میں  دی گئی ہے:

:

سال

طبی مقاصد کے لئے آنے والے غیر ملکی سیاح

2020 ء

1.83  لاکھ

2021 ء

3.04  لاکھ

 

ملک میں طبی سیاحت کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ، وزارت سیاحت نے  2022 ء میں طبی  اور  تندرستی سے متعلق سیاحت کے لئے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ  مرتب کیا ہے۔  ملک میں  طبی اقدار سے متعلق سیاحت  کی ترقی کے لئے حکمت عملی  میں مندرجہ ذیل کی نشاندہی  کی گئی ہے  :

  1. صحت مندی کے مقام کے طور پر بھارت کو  ایک برانڈ کی طرح فروغ دینا ۔
  2. طبی اور  تندرستی کی سیاحت کے لئے ماحولیاتی نظام کو  مستحکم کرنا  ۔
  3. آن لائن میڈیکل ویلیو ٹریول  ( ایم وی ٹی )  پورٹل ترتیب دے کر ڈیجیٹلائزیشن کو فعال کرنا ۔
  4. طبی قدر کے سفر کے لئے رسائی میں اضافہ ۔
  5. تندرستی سے متعلق سیاحت کو فروغ دینا ۔
  6. حکمرانی اور ادارہ جاتی فریم ورک ۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت ملک میں میڈیکل ویلیو ٹریول  ( ایم وی ٹی )   کو فروغ دینے کے لئے دیگر وزارتوں جیسے وزارت داخلہ، سیاحت، آیوش، امور خارجہ، شہری ہوا بازی، ریاستی حکومتوں اور دیگر  فریقین کے ساتھ تال میل کر رہی ہے۔ طبی قدر کے سفر کو فروغ دینے کے لئے دیگر وزارتوں جیسے وزارت سیاحت، آیوش، امور داخلہ، امور خارجہ، شہری ہوا بازی، ریاستی حکومتوں اور دیگر متعلقہ  فریقین کے ساتھ تال میل میں ایک ادارہ جاتی نقطہ نظر اپنایا  گیا ہے۔ سیکٹر میں چیلنجوں اور مواقع کی نشاندہی کرنے کے لئے  متعلقہ وزارتوں، اسپتالوں، ایم وی ٹی  سہولت کاروں، انشورنس کمپنیوں اور اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے لئے نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ  ( این اے بی ایچ  )   اور متعلقہ فریقین کے ساتھ  کئی دور  کی بات چیت کی گئی ہے ۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال  کے تحریری جواب میں  یہ  معلومات فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )  

U. No. 3054


(Release ID: 1909268) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Telugu , Malayalam