وزارت دفاع

دفاعی تعاون پر ہند-جارڈن دوسری مشاورتی میٹنگ

Posted On: 21 MAR 2023 6:35PM by PIB Delhi

ہندوستان اور جارڈن کے درمیان دفاعی تعاون پر دوسری مشاورتی میٹنگ آج نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے لئے مختلف شعبوں میں فوجی تربیت اور نصاب ، سائبر تحفظ، فوجی مشق، فوجی صحت اور صلاحیت سازی سمیت کئی ایشوز پر بات چیت کی۔دونوں فریقوں نے باہمی طور سے سود مند شعبوں میں تعاون قائم کرنے کے لئے دفاعی صنعت اور تحقیق و ترقی میں اپنی متعلقہ اہلیتوں کا بھی تبادلہ کیا۔

جارڈن کے وفد نے دفاعی صنعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی  بات چیت کی۔اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکریٹری جناب امیتابھ پرساد اور ڈائریکٹوریٹ آف ملٹی ٹریننگ ، جارڈن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل حسن داخ اللہ نمر السبیحات نے کی۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 3071)



(Release ID: 1909263) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Punjabi