وزارت آیوش

آیوش کی صنعت کا فروغ

Posted On: 21 MAR 2023 3:11PM by PIB Delhi

ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم فار ڈیولپنگ کنٹریز  ( آر آئی ایس)  کے تحت فورم آن انڈین ٹریڈیشنل میڈیسن  ( ایف آئی ٹی ایم )  کے ذریعہ آیوش سیکٹر پر تحقیقی رپورٹ کے مطابق،  سر دست آیوش   کی صنعت کا مارکیٹ سائز 2020 ء میں   18.1 ارب امریکی ڈالر (  بھارتی روپئے اور ڈالر کے مبادلے کی موجودہ شرح کے مطابق  149451 کرو ڑروپئے )  ہے ، جب کہ یہ  15-2014 ء      میں 2.85  ارب امریکی ڈالر   تھا ( بھارتی روپئے اور ڈالر کی شرح مبادلہ کے مطابق   23532 کروڑ روپئے ) ( گورایا اور وید ) ۔

وزارت نے آیوش میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لئے ایک مرکزی سیکٹر اسکیم (آئی سی اسکیم) تیار کی ہے   ، جس کے تحت آیوش کی وزارت آیوش مصنوعات اور خدمات کی برآمد کو فروغ دینے کے لئے بھارتی آیوش مینوفیکچررز/ آیوش سروس فراہم کرنے والوں کو مدد فراہم کرتی ہے۔  اس کا مقصد آیوش نظام طب کے بین الاقوامی فروغ، ترقی اور پہچان میں سہولت فراہم کرنا؛ بین الاقوامی سطح پر  فریقین اور آیوش کی مارکیٹ کی ترقی کو فروغ دینا؛ بیرونی ممالک میں آیوش اکیڈمک چیئرز کے قیام اور بین الاقوامی سطح پر آیوش سسٹم آف میڈیسن کے بارے میں بیداری اور دلچسپی کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لئے تربیتی ورکشاپ/ سمپوزیم کے انعقاد کے ذریعے ماہرین تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینا  ہے ۔

آیوش کی وزارت نے تجارت اور صنعت کی وزارت کے تعاون سے آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل قائم کی ہے  ، جو آیور وید، ہومیو پیتھی، سدھا، سووا رِگپا اور یونانی نظاموں اور آیوش سسٹم کی خدمات کی ادویات اور مصنوعات کے لئے قائم کی  گئی ہے۔

ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم فار ڈیولپنگ کنٹریز  ( آر آئی ایس )  کی  ’ بھارت میں آیوش سیکٹر:  امکانات اور چیلنجز  ‘  پر  رپورٹ کے مطابق ، ہربل سیکٹر کی عالمی مارکیٹ کا  سائز  2020 ء میں   657.5  ارب امریکی ڈالر   ( بھارتی روپئے اور ڈالر کی موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق     کروڑ روپئے) لگایا گیا تھا۔ مجموعی برآمدات کے لحاظ سے، بھارت کی کل آیوش  بر آمدات  2014  ء میں  1.09  ارب  امریکی ڈالر    (موجودہ آئی این آر -ڈالر کی شرح کے مطابق   9000 کروڑ  روپئے ) سے بڑھ کر  2020 ء میں  1.54  ارب امریکی ڈالر     ( بھارتی روپئے اور ڈالر کی موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق 12715 کروڑ روپئے ) ہوگئی ہے۔

آیوش کی وزارت نے عالمی سطح پر برآمدات کو آگے بڑھانے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:-

  • وزارت نے غیر ملکی ممالک کے ساتھ روایتی طب اور ہومیوپیتھی کے شعبے میں تعاون کے لئے 24 ممالک سے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔
  • بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 40 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں تاکہ باہمی تحقیق/تعلیمی تعاون شروع کیا جا سکے۔
  • بیرونی ممالک میں آیوش اکیڈمک چیئرز کے قیام کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 15 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
  • آیوش کی وزارت نے 35 غیر ملکی ممالک میں  39 آیوش انفارمیشن سیل کے قیام کے لئے تعاون فراہم کیا ہے۔
  • ’’ آیوش ایکسپورٹ پروموشن کونسل ‘‘   کو کمپنیز ایکٹ    2013  ء کے سیکشن  8(4) کے تحت 4 اپریل ، 2022 ء   کو آیوش کی وزارت کے تحت کارپوریٹ امور کی وزارت کے تعاون سے بیرون ملک آیوش مصنوعات کی رجسٹریشن میں حائل رکاوٹوں سے نمٹنے  اور مارکیٹ کے مطالعات اور تحقیقی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے رجسٹر کیا گیا ہے۔ ۔
  • آیو وید کے ذریعے کووڈ  - 19 سے نمٹنے کی خاطر طبی تحقیقی مطالعات کے لئے  برطانیہ کے لندن اسکول آف ہائجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن ( ایل ایس ایچ اینڈ ٹی ایم  ) اور جرمنی کے فرینک فرٹر اننو ویشن زینٹرم بایو ٹیکنالوجی جی ایم بی ایچ ( ایف آئی زیڈ )  ،فرینک فرٹ کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
  • ڈبلیو ایچ او-جی ایم پی (سی او پی پی) 31 آیورویدک دوائیوں کے مینوفیکچررز کو دیا گیا ہے تاکہ آیوروید، سدھا، اور یونانی اور ہومیوپیتھی ادویات کی برآمد میں آسانی  پیدا کی جا سکے ۔

یہ معلومات آیوش کے وزیر  جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 21-03-2023 )

U. No. 3053



(Release ID: 1909232) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Telugu , Kannada