وزارت خزانہ

 اکتیس(31 )جولائی 2022 کو فائل کی جانے والی  72,42,156 آئی ٹی آر اب تک ایک دن میں فائل کی جانے والی  آئی ٹی آر کی سب سے زیادہ تعداد ہے


کل ریٹرن کا 42.92فیصد، آئی ٹی آر داخل کئے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر  پروسیس کیا گیا

آن لائن ٹیکس ادائیگی کے نظام ٹی آئی این  2.0 میں  19 بینک شامل ہیں

Posted On: 20 MAR 2023 7:45PM by PIB Delhi

حکومت نے حالیہ برسوں میں ٹیکس کے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھنے،  شرائط و ضوابط کی پابندی  کے بوجھ کو کم کرنے، کاروباری جذبے کو فروغ دینے اور شہریوں کو ٹیکس میں راحت  فراہم کرنے کے لیے مختلف دفعات کو مزید آسان اور معقول بنانے کی غرض سے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

وزیر موصوف  نے کہا کہ کچھ ایسے اقدامات کی تفصیلات ضمیمہ  میں دی گئی  ہیں۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ جائزہ سال  2023-2022 کے لئے 24 گھنٹے کے اندر انکم ٹیکس ای فائلنگ پورٹل کے ذریعے فائل کی گئی انکم ٹیکس ریٹرن کی زیادہ سے زیادہ، کم از کم اور اوسط رقم اور اس پر کی جانے والی  کارروائی  حسب ذیل ہے ۔

ایک دن میں آئی ٹی آر فائل کرنے کی سب سے کم تعداد: 01 (10 اپریل 2022 کو - یعنی جس دن آئی ٹی آر 1 اور 4 کو جمع کیا گیا)

  • ایک دن میں آئی ٹی آر فائل کرنے کی سب سے زیادہ تعداد: 72,42,156 (31 جولائی 2022)، یعنی 139 (1) کے تحت ریٹرن فائل کرنے کی مقررہ تاریخ) کو
  • ایک دن میں آئی ٹی آر فائل کرنے کی اوسط تعداد: 2,82,559 (10 اپریل 2022 سے 31 دسمبر 2022 تک جمع کیے گئے کل ریٹرن: 7,51,60,817۔ دنوں کی تعداد: 266. 7,51,60,817/266 = 2,52,82)
  • مزید برآں، وزیر موصوف  نے کہا.  جائزہ سال  کے لئےآئی  ٹی آر3,02,40,121 (یعنی کل ریٹرن کا 42.92فیصد) پیش کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر کارروائی کی گئی۔

مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے پورٹل (ای فائلنگ پورٹل) کو بہتر بنانے کے لیے یہ ایک مسلسل اور جاری کوشش ہے۔ اس سلسلے میں اٹھائے گئے کچھ اقدامات میں آن لائن ٹیکس ادائیگی کے نظام (ٹی آئی این 2.0) کا متعارف کرایا جانا  شامل ہے جس پر اب تک 19 بینک شامل ہو چکے ہیں۔ مزید برآں یہ کہ اس پورٹل نے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ادائیگی کے نئے طریقے فراہم کیے ہیں۔ اس کی وجہ سے ادا کیے گئے ٹیکسوں کا تیزی سے کریڈٹ ہوا ہے۔ مزید برآں یہ کہ پورٹل پر تعلیمی ویڈیوز اور اکثر پوچھے گئے سوالات مسلسل اپ لوڈ کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹیکس دہندگان میں متعلقہ موضوعات پر ٹیکس کی آسانی سے تعمیل کے لیے آگاہی پیدا کی جا سکے۔ حال ہی میں، پورٹل سے متعلق مسائل کے سلسلے میں ہیلپ ڈیسک ٹیم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو مدد فراہم کرنے کے لیے پورٹل پر  دستیاب  براؤزنگ کی سہولت کو فعال کیا گیا ہے۔

مزید برآں ، وزیر موصوف نے بتایا کہ مشترکہ انکم ٹیکس ریٹرن (‘‘ سی ٹی آر’’)  کو ٹرسٹ کے علاوہ تمام افراد کے لیے مشترکہ ریٹرن فارم کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔ مجوزہ ریٹرن کا مقصد ریٹرن فائل کرنے میں آسانی لانا اور افراد اور غیر کاروباری قسم کے ٹیکس دہندگان کے ذریعہ آئی ٹی آر  فائل کرنے کے عمل میں  صرف ہونے والے وقت کو کافی حد تک کم کرنا ہے۔ ٹیکس دہندگان کو وہ شیڈول دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی جو ان پر لاگو نہیں ہوتے ہیں۔ نظام الاوقات کو بہتر انتظامات، منطقی عمل ، اور پہلے سے بھرنے کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار کے ساتھ صارف دوست انداز میں ہوشیاری سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکس دہندگان پر شرائط و ضوابط کی پابندی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے آئی ٹی آر میں رپورٹ کیے جانے والے ڈیٹا کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے ساتھ دستیاب  تیسرے فریق  کے اعداد وشمار  سے مناسبت رکھتے ہوئے مفاہمت کی سہولت فراہم کرے گا۔ سی ٹی آر  کا مسودہ  عوام کے مشاہدے کے لئے  پورٹل پر  اپ لوڈ کیا گیا تھا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے تبصرے طلب کیے گئے تھے۔

محکمہ انکم ٹیکس کے پاس شکایات کے ازالے کا درج ذیل طریقہ کار ہے:

  • ای-فائلنگ پورٹل پر ای-نوارن ماڈیول
  • ہر پرنسپل  سی سی آئی ٹی چارج میں اعلی درجے کی  جائزہ کمیٹی ۔
  • ٹیکس پیئر چارٹر سیلز(ٹی پی سی سی)  ہر پر نسپل  سی سی آئی ٹی چارج میں۔
  • ڈی اے آر پی جی  پورٹل پر سی پی جی آر اے ایم ۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا ایک جاری و ساری اور مسلسل عمل ہے۔ بہتر نگرانی اور ٹیکس دہندگان کی طرف سے دائر کی جانے والی مختلف شکایات کے جواب کے وقت کو کم کرنے کے ساتھ، مختلف شکایات کے ازالے کے طریقہ کار میں  تیزی لانے والا  ایک اقدام کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایکٹ کے تحت طریقہ کار کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن نے ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالے  کے عمل میں بہتری لانے میں بھی تعاون کیا ہے۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3040



(Release ID: 1909068) Visitor Counter : 90


Read this release in: Marathi , Hindi , English