کوئلے کی وزارت
کوئلہ سے متعلق ایم ڈی او ٹھیکوں کی بحالی
Posted On:
20 MAR 2023 5:29PM by PIB Delhi
کول مائنز اسپیشل پروویژنز ایکٹ، 2015 کے سیکشن 11(1) کے مطابق، ایک الاٹی ایسے معاہدوں کو اپنانے اور جاری رکھنے کا انتخاب کر سکتا ہے، جو کوئلے کی کانکنی کے کاموں کے سلسلے میں کسی بھی سابق الاٹی کے ساتھ موجود ہوں۔ مزید، ایم ڈی او کے حق میں الاٹ کردہ کانوں میں حقوق کی کوئی منتقلی نہیں ہے۔ لہذا، سپریم کورٹ کے فیصلے اور سی ایم ایس پی ایکٹ، 2015 کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہے۔
مرکزی حکومت کا ایم ڈی اوز کی تقرری میں کوئی کردار نہیں ہے۔ یہ ریاست/مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پی ایس یوز شفاف طریقے سے اور کوئلے کی کانوں کی ترقی اور پیداوار کے معاہدے کی دفعات کے مطابق ایم ڈی اوز کی تقرری کریں گے۔
کوئلہ بلاک کی الاٹمنٹ سے پہلے ایم ڈی اوز کی تقرری سے متعلق دفعات کا ذکر سی ایم ایس پی ایکٹ کے سیکشن 11(1) میں کیا گیا ہے۔ مستقبل میں سرکاری کمپنیوں کو، کوئلہ بلاکس مختص کرنے کے بعد ایم ڈی اوز کی تقرری کو یقینی بنانے کے لیے، نیتی آیوگ نے سفارش کی تھی کہ سی ایم ایس پی ایکٹ میں ترمیم کرنے کے بجائے، وزارت کوئلہ حکومت اور حکومت کی کمپنیوں کے الاٹی کے درمیان ہونے والے کول مائن ڈیولپمنٹ اور پروڈکشن معاہدے میں ایک شق داخل کرسکتی ہے۔ اس میں "کول بلاک کی الاٹمنٹ سے پہلے ایم ڈی او کی تقرری" کا استثنیٰ ہے ۔ نیتی آیوگ سے موصول ہونے والی مذکورہ سفارش کو وزارت نے قبول کر لیا ہے۔
چونکہ ایم ڈی او کے حق میں الاٹ کی گئی کانوں میں حقوق کی منتقلی کا کوئی انتظام نہیں ہے، اس لیے سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ک۔ ق ر
U-3029
(Release ID: 1909048)
Visitor Counter : 117