امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پریس ریلیز

Posted On: 20 MAR 2023 11:10PM by PIB Delhi

سال 24۔2023 کے لئے سالانہ مالیاتی گوشوارہ (بجٹ) اور سال 23۔2022 کے لئے  اضافی اور معاون مطالبات کا دوسرا اور آخری بیچ  داخلی امور کی وزارت میں موصول کیا گیا۔اسے دہلی کی قانون ساز اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے، صدر جمہوریہ ہند کی گزشتہ منظوری کے لئے   نیشنل  کیپیٹل ٹیریٹری آف دہلی ایکٹ 1991 کی دفعہ 27 (1) اور دفعہ 30 (1) کے ضابطوں کے تحت وصول کیا گیا۔

دہلی کے لیفٹننٹ گورنر  نے مجوزہ بجٹ کی انتظامی نوعیت کے سلسلے میں بعض تشاویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے  قومی راجدھانی خطہ  کے مالی مفادات کے پیش نظر ، جن کے بارے میں داخلی امور کی وزارت نے  مورخہ 17 مارچ 2023 کے خط کے بموجب جی این سی ٹی ڈی سے درخواست کی ہے کہ مزید اقدامات کرنے کے لئے  ان تشاویش کا ازالہ کرتے ہوئے بجٹ پیش کرے۔  گزشتہ چار دن سے جی این سی ٹی ڈی کے جواب کا انتظار ہے۔ دہلی کے عوام کے فائدے کی غرض سے جی این سی ٹی ڈی کو  فوری طور پر اپنا جواب پیش کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع م ۔ ن ا۔

U-3034


(Release ID: 1909046) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Punjabi