کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹھیکوں  سے متعلق کانکنی ڈیولپر اور آپریٹر کی تقرری

Posted On: 20 MAR 2023 5:31PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے اسٹیل کی وزارت، کانکنی کی وزارت، کوئلہ اور محکمہ محصولات کی وزارت، خزانہ کی وزارت کے ساتھ مشاورت کے ساتھ، کارروائی کو شفاف بنانے کے لیے 2020 میں کانکنی کی ترقی اور آپریٹنگ ٹھیکے (ایم ڈی او) دینے کے عمل کا جائزہ لیا۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)، دی سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) اور این ایل سی انڈیا لمیٹڈ (این ایل سی آئی ایل) ایم ڈی او ٹھیکے دینے کے لیے اوپن ٹینڈر کے ذریعے شفاف عمل کی پیروی کرتے ہیں۔

سی آئی ایل، ایس سی سی ایل اور این ایل سی آئی ایل کے ذریعہ کوئی بھی ایم ڈی او ٹھیکے کو نئے سرے سے نیلامی کے بغیر بحال نہیں کیا گیا۔

فی الحال کوئلہ کانوں (خصوصی دفعات) ایکٹ 2015 کے سیکشن 11 (1) میں ترمیم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

کسی بھی سرکاری مائننگ کمپنی کو سی آئی ایل / این ایل سی آئی ایل  کا کوئی ایم ڈی او ٹھیکہ نہیں دیا گیا ہے۔

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک۔ ق ر

U-3027


(Release ID: 1909041) Visitor Counter : 127
Read this release in: English , Telugu , Kannada