وزارت دفاع

کٹوپلی میں ایم / ایس  ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ میں 20 مارچ  2023  کو دو کثیر مقصدی آبی جہازوں کے پروجیکٹ کی تعمیر کے کام کی شروعات

Posted On: 20 MAR 2023 5:37PM by PIB Delhi

کثیر مقصدی آبی جہاز (ایم پی وی) پروجیکٹ (یارڈ 18001 - سمرتھک اور یارڈ 18002 - اُتکرش) کے دو جہازوں کی  تعمیر کے کام کی شروعات  کی تقریب 20 مارچ 2023 کو کٹوپلی کے ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مٹیریل کے چیف وی اے ڈی ایم سندیپ نیتھانی نے وی اے ڈی ایم کرن دیش مکھ،  سی ڈبلیو پی اینڈ اے  جناب اشوک کھیتان، ہیڈ شپ بلڈنگ بزنس، ایل اینڈ ٹی  اور ہندوستانی بحریہ اور  ایل اینڈ ٹی  کے دیگر سینئر حکام کی موجودگی میں کی۔  دو کثیر مقصدی جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ ایل اینڈ ٹی  شپ یارڈ کے ساتھ  مارچ 22 کو حکومت ہند کے 'آتم نربھر بھارت' اور 'میک ان انڈیا' کے اقدامات کے مطابق ہوا تھا۔ یہ ہندوستانی بحریہ کے پہلے جنگی جہاز ہیں، جو ایل اینڈ ٹی، کٹوپلی کے ذریعے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

کثیر مقصدی جہازوں کے لیے تمام بڑی مشینری، معاون آلات اور نظام مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کیے جائیں گے۔ اس سے ملک کے اندر دفاعی پیداوار اور روزگار پیدا کرنے کو مزید تحریک ملے گی۔ یہ بحری جہاز، ایک بار ہندوستانی بحریہ کو بھیجے جانے کے بعد، سمندری نگرانی، گشت، آفات سے راحت  اور مشقوں کے لیے قابل خرچ اہداف شروع کرنے جیسے کثیر کردار کے معاون کام انجام دیں گے۔ یہ بحری جہاز خود مختار/ دور سے چلنے والے/ بغیر پائلٹ کے جہازوں کو چلانے کے لیے بھی تعینات کیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KeelLayingPics(4)1YUH.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک۔ ق ر

U-3026



(Release ID: 1909035) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Tamil