بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ (این جی ای ایل)نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے قیام کے لیے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے ساتھ معاہدہ کیا
این ٹی پی سی نے اگلی دہائی میں 60 جی ڈبلیوقابل تجدید پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے
Posted On:
20 MAR 2023 7:41PM by PIB Delhi
این جی ای ایل نے ، جو کہ این ٹی پی سی لمیٹڈ کا ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے، آئی او سی ایل ریفائنریز کی چوبیس گھنٹے بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے قیام کے سلسلے میں آئی او سی ایل کے ساتھ ایک مشترکہ پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
مشترکہ پروجیکٹ کے معاہدے پر جناب کوسک باسو، ای ڈی (ایم اینڈ آئی)، آئی او سی ایل اور جناب وی وی شیوکمار، جی ایم، این جی ای ایل نے جناب گردیپ سنگھ، سی ایم ڈی، این ٹی پی سی لمیٹڈ اور جناب شری کانت مادھو ویدیا، چیئرمین، آئی او سی ایل کی موجودگی میں دستخط کیے۔
این ٹی پی سی لمیٹڈ، اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، این جی ای ایل کے ذریعے، اپنے سبز توانائی کے کاروبار کو تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے اگلی دہائی کے دوران 60 گیگا واٹ کے قابل تجدید بجلی کی پیداوار کے پورٹ فولیو کی تعمیر کا ایک جرآت مندانہ ہدف مقرر کیا ہے۔
دونوں مہارتن بڑی فرموں کے درمیان اس جوائنٹ وینچر کے معاہدے پر دستخط کرنے سے این ٹی پی سی لمیٹڈ اور انڈین آئل اپنے اپنے بنیادی کاروباروں میں حکومت ہند کے صاف توانائی کے اہداف کو پورا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
جناب ڈی کے پٹیل، ڈائریکٹر (ایچ آر)، این ٹی پی سی لمیٹڈ، جناب یو کے بھٹاچاریہ، ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، این ٹی پی سی لمیٹڈ، جناب جے کمار سری نواسن، ڈائریکٹر (فنانس)، این ٹی پی سی لمیٹڈ، محترمہ سکلا مستری، ڈائریکٹر (آر) ، آئی او سی ایل۔ اور این ٹی پی سی آر ای ایل، این جی ای ایل ، اور آئی او سی ایل کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔
*************
ش ح ۔س ب ۔ رض
U. No.3020
(Release ID: 1909030)
Visitor Counter : 139