کوئلے کی وزارت

ملک میں کوئلے کی پیداوار اور سالانہ کھپت

Posted On: 20 MAR 2023 5:27PM by PIB Delhi

کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مالی سال 2022-2023   میں(فروری 2023 تک) ملک نے15.14 فیصد کے اضافہ کے ساتھ  تقریباً 785.24 میٹرک ٹن کوئلہ پیدا کیا ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران تقریباً681.98 فیصد کوئلہ پیدا کیا۔ سال 2021-2022 میں پورے ہندوستان میں کوئلے کی پیداوار 778.19 ملین ٹن (ایم ٹی) تھی جبکہ اس کے مقابلے 2020-2021 میں کوئلے کی پیداوار 716.08 ایم ٹی تھی ۔اس طرح 22-2021 میں کوئلے کی پیداوار میں تقریباً 8.67 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔ ملک میں کوئلے کی بیشتر ضروریات مقامی پیداواراورسپلائی کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔حکومت کی توجہ  گھریلوکوئلے کی پیداوار کو بڑھانے  پر ہے اور ملک میں کوئلے کی غیر ضروری درآمد کو ختم کرنے پر بھی ہے۔

ملک میں گزشتہ پانچ سالوں میں کوئلے کی سپلائی، درآمدات اور کھپت کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

 

تعداد ملین ٹن میں

سال

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

کھپت کی کل مانگ

(اے+بی)

898.25

968.14

955.72

906.13

1027.92

کل درآمد(بی)

208.25

235.35

248.54

215.25

208.93

کل گھریلو کوئلے کی سپلائی (اے)

690.00

732.79

707.18

690.88

818.99

 

سال23-2022 کے لیے، دسمبر 2022 تک کل درآمد 186.06  ایم ٹی ہے اور فروری 2023 تک گھریلو کوئلے کی کل سپلائی 794.96 ایم ٹی ہے۔

کوئلے کے 5 بڑے سمندر پار سپلائی کرنے والے ممالک انڈونیشیا، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، امریکہ اور روس ہیں۔

 

*************

 

ش ح۔   ح ا  ۔ م ش

U. No.3030



(Release ID: 1909026) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Marathi , Tamil