وزارت دفاع

دفاعی مصنوعات کی برآمد

Posted On: 20 MAR 2023 4:14PM by PIB Delhi

محکمہ دفاعی پیداوار (ڈی ڈی پی) نے خصوصی کیمیکلز، آرگنزم، میٹریلز، آلات اور ٹیکنالوجیز (ایس سی او ایم ای ٹی) کی کیٹیگری 6 میں شامل، اسلحہ کی فہرست کی اشیاء کی برآمد کے لیے اجازت  نامہ جاری  کیا ہے ۔ اس طرح کی برآمدات کی اجازت ڈی ڈی پی کے جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے مطابق دی جاتی ہے۔ یہ سامان دنیا بھر کے مختلف ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ ان ممالک کے نام جن کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں اور مذاکرات ہوئے ہیں ان کا  اسٹریٹیجک  وجوہات کی بنا پر انکشاف نہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دفاعی برآمدات کی مالیت حسب ذیل ہے۔

(کروڑ روپے میں)

 

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

(14.03.2023 تک)

ایکسپورٹ کی قدر

4,682

10,746

9,116

8,435

12,815

13,399

یہ جانکاری دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب وجے پال سنگھ تومر کو  تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2996

 



(Release ID: 1908933) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi , Tamil