وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی پیداوار میں خود کفالفت

Posted On: 20 MAR 2023 4:15PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب راکیش سنہا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ آتم نربھرتا کو بڑھاوا دینے کے لئے وزارت دفاع (ایم او ڈی)نےچارمثبت سودیشی کرن فہرستوں کو نوٹیفائی کیا ہے، جس میں 411اہم ہتھیار پلیٹ فارم ؍سسٹم شامل ہیں، جن کی درآمد پر مقررہ وقت کی حد سے پابندی ہے۔اس کے علاوہ، وزارت دفاع نے ڈی پی ایس یو کے سلسلے میں تین مثبت سودیشی کرن فہرستوں کو بھی نوٹیفائی کیا ہے، جس میں 3738 اہم لائن ریپلیس منٹ یونٹ؍سب-سسٹم؍اسمبلی ؍سب-اسمبلی؍ کمپوننٹس اور پرزے شامل ہیں، جن کی درآمد پر مقررہ وقت کی حد سے پابندی نافذ ہے۔اس کے علاوہ 26000دفاعی سازو سامان کو سِرجن (ایس آئی آر جے اے این)پورٹل پر اَپ لوڈ کیا گیا ہےاور سودیشی کرن کے لئے صنعتوں کو پیشکش کی گئی ہے۔سودیشی کرن ایک حرکت پذیر عمل ہے، اب تک 7031سازو سامان کا سودیشی کرن کیا جاچکا ہے، جو گھریلو اور عالمی بازاروں کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔ دسمبر 2022 تک دستیاب اعدادو شمار کے مطابق 19-2018 سے دفاعی درآمد 46 فیصد سے گھٹ کر 36.7فیصد ہوگئی ہے۔

                 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 3003)


(Release ID: 1908882) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Marathi , Tamil