وزارات ثقافت

امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے 17 مارچ کو کویت میں فیسٹول آف انڈیا کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا


کویت میں ہندوستان کا تہوار دونوں ممالک کے درمیان سرگرم ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا: محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 20 MAR 2023 3:04PM by PIB Delhi

امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے 17 مارچ 2023 کو کویت میں منعقد ہونے والے ‘‘فیسٹول آف انڈیا’’ کے افتتاحی پروگرام کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان اور کویت کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی اور ہندوستان اور کویت کے درمیان جاری ثقافتی تبادلے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کویت میں ہندوستان کا تہوار دونوں ممالک کے درمیان متحرک ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012ABS.jpg

فیسٹول کی خاص بات وزارت ثقافت، حکومت ہند کی طرف سے بھیجے گئے معروف ہندوستانی ثقافتی گروپوں کی کارکردگی تھی۔ فیسٹول میں پرفارم کرنے والے تین گروپس تھے؛ (i) قطبی برادران - قوالی پرفارمنس، (ii) حسن خان اور گروپ - راجستھانی لوک گیت، اور (iii) دی انیرودھ ورما کلیکٹو - ہندوستانی کلاسیکی اور معاصر موسیقی کا فیوژن۔ ثقافتی گروپوں نے ہندوستان کے متنوع خطوں، ثقافتوں اور مذاہب سے اپنی پرفارمنس کے ساتھ ہندوستان کی ہم آہنگ تہذیب کی تصویر پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JTYR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003E55T.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TI2C.jpg

کویت میں 17 سے 18 مارچ 2023 تک ہندوستانی سفارتخانے، کویت نے وزارت ثقافت، حکومت ہند کے زیراہتمام فیسٹول آف انڈیا کا انعقاد کیا۔ کووڈ 19 وبائی مرض کے بعد وزارت ثقافت کے ذریعہ بیرون ملک یہ ہندوستان کا پہلا تہوار تھا۔ اس فیسٹول کے انعقاد میں وزارت اطلاعات و ثقافت، حکومت مملکت کویت اور نیشنل کونسل فار کلچر، آرٹس اینڈ لیٹرز (این سی سی اے ایل)، حکومت مملکت کویت نے تعاون کیا۔ 18 مارچ 2023 کو دار الاظہر اسلامیہ (ڈی اے آئی)، یرموک کلچرل سینٹر میں آخری پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام میں کویتی دوستوں اور ہندوستانی برادری نے بھرپور شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Y02J.jpg

ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ، بھارتی سفارت خانہ، کویت نے 18 مارچ 2023 کو کویتی دوستوں اور سفارتی برادری کے لیے ‘درخشاں بھارت – سیاحتی نمائش’ اور بھارت کے کافی کو چکھنے کے لئے پروگرام کا اہتمام کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 3001)



(Release ID: 1908846) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu