نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) ترکیہ کے انتالیہ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی تربیت کےلئے فنڈ فراہم کرےگی
Posted On:
20 MAR 2023 12:56PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے مشن اولمپک سیل نے 16 مارچ کو 61 دن کی مدت کے لئے ترکیہ کے گلوریہ اسپورٹس ایرینا میں تربیت کے لئے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
جناب نیرج چوپڑا جنہیں ٹارگیٹ پوڈیم اسکیم کے تحت فنڈ فراہم کیا گیا ہے نے پچھلے سال گلوریا اسپورٹس ایرینا میں تربیت حاصل کی تھی وہ ایک اپریل کو ترکیہ کے لئے روانہ ہوجائیں گے اور 31 مئی تک وہاں رہیں گے ۔ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم فنڈنگ کے تحت نیرج، ان کے کوچ کلاز بارٹونیز اور ان کے فیزیو تھیرپسٹ ایئر فیئر ،بورڈنگ اینڈ لاجنگ، طبی انشورنس اور مقامی ٹرانسپوٹیشن کا خرچ برداشت کیا جائے گا۔
دیگر اہم تجاویز میں جو کہ میٹنگ کے دوران ایم او سی ارکان نے منظور کی ہیں ، گولف سیٹ ، اکوپمینٹ کی خریداری کے لئے مالی امداد اور پرسنل کوچ کی خدمات حاصل کرنا ، ڈیف اولمپک گولڈ میڈلسٹ دکشا ڈاگر کے لئے میس اور نٹریشن ٹرینر اور سوئز اوپن میں شرکت کے لئے بیڈ منٹن کھلاڑیوں پریا نشو راجوت کے لئے ،اسپین ماسٹرس اور اورلین ماسٹرس، اولین پالش اوپن اور سلووینیا میں شرکت کے لئے بیڈ منٹن کھلاڑی سنکر متھوسوامی کے لئے مالی امداد شامل ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.2989
(Release ID: 1908739)