دیہی ترقیات کی وزارت

ایم جی نریگس اجرتوں کے لیے مخلوط ادائیگی کاطریقۂ کاراے بی پی ایس اور این اے سی ایچ کے ذریعہ 31 مارچ تک جاری رہے گا


حکومت ہند، ہرمستفید شخص کو اجرتوں کی ادائگی کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بند ہے

Posted On: 19 MAR 2023 8:49PM by PIB Delhi

مہاتماگاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم (نریگس) کے تحت اجرتوں کی ادائیگی کی غرض سے، حکومت ہندنے، ریاستوں کی درخواست پر، ادائیگیوں کے لیے مخلوط طریقہ ٔکار کو 31 مارچ 2023 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم جی نریگس کے تحت ہرمستفید شخص کو اجرتوں کی ادائیگی، آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام (اے بی پی ایس)کے ساتھ ساتھ نیشنل آٹومیٹیڈ کلیرنگ ہاؤس (این اےسی ایچ) کے استعمال سے کی جائیں گی۔ جب کہ اس کاانحصار مستفیدین کے اے بی پی ایس درجہ پر ہوگا۔

(الف): اے بی پی ایس- اگر مستفید شخص اے بی پی ایس کے ساتھ منسلک ہے تو ادائیگی صرف اے بی پی ایس کے توسط سے ہی کی جاسکتی ہے۔

(ب): این اے سی ایچ- اگر مستفید شخص، بعض تکنیکی وجوہات کی بنا پر اے بی پی ایس کے ساتھ منسلک نہیں ہے تو پروگرام افسر، اجرتوں کی ادائیگی کے وسیلے کےطور پر این اے سی ایچ کو منتخب کرسکتا ہے۔

مہاتماگاندھی نریگس اسکیم کے تحت فعال کارکنان کی تعداد 14 اعشاریہ 96کروڑہے۔ حکومت ہند مہاتماگاندھی نریگا کے تحت ہر کارکن کی اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بند ہے۔ 14 اعشاریہ 96 کارکنان میں سے، 14 اعشاریہ 27 کروڑ کارکنان (95 اعشاریہ 4فیصد) کو آدھار سے منسلک کیے جانے کا عمل نریگا سوفٹ میں کیاگیا ہے،جس میں اے بی پی ایس کے تحت کل 10 اعشاریہ 05 کروڑکارکنان کا اندراج کیا جاچکا ہے۔

اجرتوں کی ادائیگی کے لیے فروری 2023 کے مہینے میں کل 4اعشاریہ 60 کروڑ لین دین کیے گئے ہیں،جن میں سے 3 اعشاریہ 57کروڑ لین دین (77اعشاریہ 6 فیصد) اے بی پی ایس کے ذریعہ کیے گئے ہیں۔

اے بی پی ایس، مہاتماگاندھی نریگس کے تحت اجرتوں کی ادائیگی کے ایک وسیلے کے طور پر، اجرتوں کی بروقت ادائیگی کے مقصد سے متعارف کرایاگیا تھا۔

اس نظام کے تحت اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بینک کھاتوں سے متعلق مسائل کی وجہ سے ادائیگیوں میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی۔ یہ نظام اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ کارکنان کی ادائیگیوں کی غرض سے شفافیت برقرار رکھی جائے۔ آدھار کے ساتھ منسلک کیا جانا اور اے بی پی ایس، سال 2017 سے مزکورہ اسکیم کے تحت شامل ہیں۔

حکومت ہند، اسکیم کے ہرمستفید شخص کو اجرتوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بند ہے۔

*************

ش ح ۔ع م ۔ ج ا

U. No.2969



(Release ID: 1908673) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu