وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور مالدیپ کےدرمیان چوتھا دفاعی تعاون مذاکرہ مالے میں منعقد ہوا


دفاعی سیکریٹری اور ان کے مالدیپ کے ہم منصب نے دو فریقی دفاعی معاہدوں کا وسیع جائزہ لیا؛ موجودہ مشقوں کی پیچیدگی کو بڑھانے پررضامندی کا اظہار

Posted On: 19 MAR 2023 5:26PM by PIB Delhi

ہندوستان اور مالدیپ میں 19 مارچ 2023 کو مالے میں چوتھے ڈیفنس کوآپریٹیو ڈائیلاگ (ڈی سی ڈی)یعنی دفاعی تعاون مذاکرات کا انعقاد کیا۔ ان مذاکرات کی صدارت دفاعی سیکریٹری گردھر آرمانے اور ان کے مالدیپ کے ہم منصب چیف آف ڈیفنس فورس ، مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورسز میجر جنرل عبداللہ شمال نے مشترکہ طور پر کی۔

یہ ڈی سی ڈی دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑا ادارہ جاتی باہمی مکالماتی نظام ہے۔ دونوں مسلح افواج کے درمیان مستقبل میں تعلقات کے تعین میں اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک ان مذاکرات کو اہمیت دیتے رہے ہیں۔ مذاکرات کے دوران موجودہ وقت میں جاری دفاعی تعاون سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور دونوں فریق نے بڑھتے ہوئے ربط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مذاکرات میں موجودہ باہمی مشق شامل تھی اور اس دوران دونوں ممالک میں ان مشقوں کی پیچیدگی کو بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

ہندوستان اور مالدیپ کی مسلح افواج کے ذریعے کئی شعبوں میں باہمی تعاون کی تلاش جاری ہے اور بڑھتی ہوئی مصروفیت باہمی تعلقات کے مستقبل کے لئے ایک مثبت اشارہ ہے۔ جناب گردھر ارمانے میجرنل جنرل عبداللہ شمال اور ان کے نمائندہ وفد کو ایک مثبت بات چیت کے لئے مبارکباد دی اور کہا کہ ہندوستان چوتھے ڈی سی ڈی میں بنی عام سمجھ کی بنیاد پر جڑاؤ جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔

مالدیپ کے دورے کے دوران، دفاعی سیکریٹری نے وزیر دفاع محترمہ ماریہ احمد دی دی اور خارجہ امور کے وزیر مملکت جناب عبداللہ شاہد سے بھی ملاقات کی۔

***********

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2953)


(Release ID: 1908587) Visitor Counter : 171