امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج گجرات کے وڈودرا میں مہاراجہ سیا جی راؤ یونیورسٹی کے 71ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی


مہاراجہ سیا جی راؤ نے اپنے پورے دور اقتدار میں ایک طرز حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کی جو آج بھی اچھی حکمرانی کی ایک مثال ہے

مہاراجہ سیا جی راؤ کی زندگی سے یہ بات واضح ہے کہ جب کوئی حکمران اپنی بجائے عوام کے مفادات کا سوچتا ہے تو سماج میں بڑی تبدیلی آتی ہے

یہ مہاراجہ سیا جی راؤ کی سرزمین ہے اور جس وقت پورا ملک غلامی کا شکار تھا، مہاراجہ سیا جی راؤ نے اس پورے خطے میں ایسا نہیں ہونے دیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی نئی تعلیمی پالیسی میں سیا جی راؤ کے قابل رسائی تعلیم کا تصور، سردار پٹیل کا با اختیار بنانے کا نظریہ، ڈاکٹر امبیڈکر جی کا علم پر مبنی تعلیم، سری اروبندو کا ثقافتی اور قوم پرست تعلیم کا نظریہ اور گاندھی جی کا مادری زبان کا تصور شامل ہے

نئی تعلیمی پالیسی میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تعلیم کو کسی بھی دھارے اور طبقات سے آزاد کر دیا ہے، اور اس سے ایک مکمل انسان بننے کے لیے تعلیم کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کو بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں اور ہنر مندی کی ترقی سے اسکلنگ، اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کی تین اسکیمو

Posted On: 18 MAR 2023 10:10PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج گجرات کے وڈودرا میں مہاراجہ سیا جی راؤ یونیورسٹی کے 71ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مہاراجہ سیاجی راؤ کی سرزمین ہے اور یہ سنسکار نگری کے نام سے مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پورا ملک غلامی کا شکار تھا، مہاراجہ سیا جی راؤ نے اس پورے خطے میں ایسا نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس زمین پر مہاراجہ نے شری اروبندو، بابا صاحب ڈاکٹر بی آر کو پناہ دی تھی۔ امبیڈکر کو یہاں مزید تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، یہاں سے تعلیم حاصل کرکے ونوبا بھاوے، کے ایم منشی، ہنسا مہتا اور دادا صاحب پھالکے نے ہندوستان کو آگے لے جانے میں بہت بڑا تعاون کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف ان لوگوں کو یاد کیا جاتا ہے جو سماج، ملک اور دنیا کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دن نیتا جی سبھاش چندر بوس برما میں داخل ہوئے تھے اور کہا تھا کہ وہ آزاد ہندوستان میں قدم رکھ رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ اپنی زندگی میں بہت سے مصائب کے باوجود، نیتا جی جیسے شخص نے بہت کوششیں کیں، اور آج بھی، دنیا نیتا جی کا احترام کرتی ہے اور انہیں یاد کرتی ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے لیے کام کیا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج 6,713 لڑکے اور 8,048 لڑکیاں اپنی طالب علمی کی زندگی مکمل کرنے کے بعد آگے کے سفر میں قدم رکھ رہی ہیں۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ یہاں سے حاصل کی گئی تعلیم کی بنیاد پر انہیں معاشرے کو سنوارنے اور اسے آگے لے جانے کی کوشش کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں مہاراجہ رنجیت سنگھ گائیکواڑ انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کا ای-افتتاح بھی کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ مہاراجہ سیا جی راؤ نے اپنے پورے دور اقتدار میں ایک طرز حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کی جو آج بھی مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجہ سیا جی راؤ کے دور میں ایک بھی گاؤں ایسا نہیں تھا جس میں لائبریری نہ ہو، کوئی بچی ایسی نہیں تھی جو تعلیم یافتہ نہ ہو۔ جناب شاہ نے کہا کہ مہاراجہ نے اپنے دور حکومت میں تعلیم، انصاف کا قیام، پسماندہ لوگوں کی بہتری، آب پاشی، زراعت اور سماجی اصلاحات جیسے کئی موضوعات پر بہت کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے خواتین کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی، اس وقت پردہ کے نظام کو ختم کیا، بچپن کی شادی پر پابندی لگائی، طلاق کے لیے ایک آزاد قانون بنایا، بیوہ کے لیے دوبارہ شادی کا ایکٹ لا کر انقلابی آغاز کیا، اور روزگار پیدا کرنے کے لیے تعلیم کی جہتوں کو تبدیل کیا۔

جناب امت شاہ نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبا سے کہا کہ اگر وہ نئی تعلیمی پالیسی کو سمجھنے کی کوشش کریں گے تو تعلیم کی افادیت کے بارے میں ان کے تصورات واضح ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں سیا جی راؤ کے قابل رسائی تعلیم کا تصور، سردار پٹیل کا با اختیار بنانے کا نظریہ، ڈاکٹر امبیڈکر جی کا علم پر مبنی تعلیم کا نظریہ، سری اروبندو کا ثقافتی اور قوم پرست تعلیم کا نظریہ اور گاندھی جی کا مادری زبان میں تعلیم کا نظریہ شامل ہے۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ کسی کو اپنی مادری زبان سے کبھی گریز نہیں کرنا چاہیے جو زبان قبولیت فراہم کرتی ہے اور احساس کمتری سے باہر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنی زبان میں اچھی طرح سوچ سکتا ہے، اپنی زبان میں بہتر صلاحیت کے ساتھ تحقیق کر سکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس کے تجزیہ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شخصیت کی تعمیر کا اپنی زبان سے بڑا ذریعہ کوئی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قدیم ترین زبانیں ہمارے ملک کی ہیں، بہترین گرامر، ادب، نظمیں اور تاریخ ہماری اپنی زبانوں میں ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب تک ہم اپنی زبانوں کو فروغ نہیں دیتے تب تک ہم ملک کا مستقبل نہیں سنوار سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں زبان کی اہمیت کو برقرار رکھنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پرائمری تعلیم کو مادری زبان میں لازمی قرار دینے کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تعلیم کو کسی بھی دھارے اور طبقات سے آزاد کر دیا ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو آپ آزادانہ طور پر سوچ سکتے ہیں اور علم کی دنیا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ تعلیم کا مقصد ڈگری، اچھی نوکری یا ذاتی زندگی میں آسودگی حاصل کرنا نہیں ہے، بلکہ ایک مکمل انسان بننا ہے اور یہ بغیر دھارے اور طبقاتی تعلیم سے ہی ممکن ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد 75 سال کا یہ سفر روشن کامیابیوں کا سفر ہے اور آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمارے سامنے تین مقاصد رکھے تھے۔ سب سے پہلے ملک کے نوجوانوں کو جدوجہد آزادی اور آزادی سے پہلے کی تاریخ سے روشناس کرایا جائے۔ دوسرا، 75 سال کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرنا۔ تیسرا، 75 سے 100 سال کے سفر کو قراردادوں کا سفر بنا کر اور ہندوستان کو دنیا کے ہر میدان میں اولین بنانے کا عزم۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 75 سے 100 سال کے عرصے کو ’امرت کال‘ کہا ہے اور اسے ’سنکلپ سے سدھی‘ کا دور بھی کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب 130 کروڑ لوگ ایک قدم آگے بڑھتے ہیں تو ملک 130 کروڑ قدم آگے بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو عظیم اور دنیا کے ہر میدان میں اول بنانے کی ذمہ داری ملک کے نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں ملک میں 724 اسٹارٹ اپس تھے جو کہ 2022 تک بڑھ کر 70,000 اسٹارٹ اپس تک پہنچ چکے ہیں۔ مزید برآں یونیکورن کلب میں 107 اسٹارٹ اپس ہیں جبکہ 2016 میں یہ تعداد صرف 4 تھی۔ ملک میں کل اسٹارٹ اپس میں سے 45 فیصد خواتین اور لڑکیاں چلاتے ہیں اور 45 فیصد اسٹارٹ اپ درجہ-2 اور درجہ-3 شہروں میں ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 شعبوں کی نشاندہی کرکے ’میک ان انڈیا‘ اسکیم کا آغاز کیا اور اس کے تحت بہت سے نئے شعبے کھولے گئے، جس کے نتیجے میں ہندوستان کی تجارتی سامان کی برآمدات 400 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں اور پی ایل آئی اسکیم کی وجہ سے چار لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہنر مندی کی ترقی سے اسکلنگ، اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کی تین اسکیموں کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لایا اور نکھارا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوانوں کی صلاحیت سازی کے لیے بہت سے شعبے کھولے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کی آزادی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ہندوستان یقینی طور پر دنیا کے ہر میدان میں پہلے نمبر پر ہوگا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 2948



(Release ID: 1908507) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Kannada