بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے مغربی بنگال میں ’متوا دھرم مہا میلہ‘ کا دورہ کیا
جناب سونووال نے لوگوں سے متوا برادری کی متحرک ثقافت کا مشاہدہ کرنے کے لیے مہا میلہ میں آنے کی اپیل کی
Posted On:
18 MAR 2023 6:46PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے شریدھام ٹھاکر نگر، ٹھاکر باڑی میں منعقدہ ”متوا دھرم مہا میلہ“ کا دورہ کیا۔ اس میلے کا اہتمام شری شری ہری چند ٹھاکر جی کے 212 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر کے ساتھ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر بھی موجود تھے جو متوا مہاسنگھ کے سنگھ ادھیپتی پتی بھی ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا، ”میں آج شری شری ہری چند ٹھاکر جی کی یوم پیدائش کے مقدس موقع پر یہاں آ کر خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔ محروم اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے شری شری ٹھاکر جی کی قیمتی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ معاشرے میں شعور بیدار کرنے، تعلیم پھیلانے اور خواتین کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ان کی لگن ہمارے لیے نیکی کی راہ پر گامزن رہنے کی امید کی کرن ہے۔ ہمارے پردھان منتری جناب نریندر مودی جی کا ماننا ہے کہ متوا دھرم مہا میلہ متوا برادری کی متحرک ثقافت کی بھر پور نمائش کے ساتھ ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کا عکاس ہے۔
اس سے پہلے، متوا دھرم مہا میلہ پر شانتنو ٹھاکر کے ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹویٹ کیا، ”# MatuaMahaMela2023 ایک اہم تقریب ہے جو متوا کمیونٹی کی متحرک ثقافت کو ظاہر کرتا ہے۔ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے میلہ دیکھنے کی اپیل کروں گا۔ انسانیت ہمیشہ شری شری ہری چند ٹھاکر جی کی احسان مندی اور خدمت کا راستہ دکھانے کے لیے مقروض رہے گی۔“
شری شانتنو ٹھاکر نے مزید کہا کہ شریدھام ٹھاکر نگر کا میلہ مذہبی الوہیت، تنوع میں ہم آہنگی اور امن کا تجربہ ہوگا۔
یہ میلہ 19 مارچ سے 25 مارچ 2023 تک آل انڈیا متوا مہاسنگھ کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 2942
(Release ID: 1908482)
Visitor Counter : 144