صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند لکشدیپ میں شہری استقبالیہ  تقریب میں  حصہ لیا


لکشدیپ پوری دنیا کے لئے ایکو ٹورزم کا ایک ماڈل بن سکتا ہے:صدرجمہوریہ مورمو

Posted On: 18 MAR 2023 8:31PM by PIB Delhi

 

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مورمو نے آج شام (18مارچ 2023) لکشدیپ   کے کاوارتّی میں اپنے اعزاز  میں منعقد ایک شہری استقبالیہ تقریب میں حصہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  لکشدیپ میں سمندری سوار(گھاس)صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  لکشدیپ میں سمندری سوار کی زراعت سے دوا کمپنیوں اور ہوٹل صنعت کے درآمداتی بل کو بہت کم کردے گی ، جو غیر ملکی مصنوعات پر منحصر ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سفید ریت کے سمندری ساحلوں ، مرجان اور  گوناگوں سمندری ایکو سسٹم کی قدرتی خوبصورتی سے مالا مال  لکشدیپ میں سیاحت کے وسیع امکانات  ہیں۔انہوں نے ذکر کیا کہ لکشدیپ میں نیتی آیوگ کی قیادت میں انتظامیہ پائلٹ  پروجیکٹوں کی شکل میں کدمت، منی کائے اور سوہیلی میں اعلیٰ نوعیت کے ایکو -ٹورزم کو فروغ دینے کے لئے کام کررہی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ہندوستان کا پہلا واٹر وِلا اِس مرکز کے زیر انتظام ریاست کی نیلی جھیلوں میں بنے گا۔ سیاحت کے سیکٹر میں اِن اختراعی پہلوں سے سیاحت کا چہرہ کافی حد تک بدل جائے گا۔اس سے بھی اہم بات  یہ ہے کہ یہ پوری دنیا کے لئے ایکوٹورزم کے ایک ماڈل کی شکل میں ابھر سکتا ہے۔

صدرجمہوریہ کو یہ جان کر مسرت ہوئی کہ جزائر کو فروغ دینے کے نقطہ نظر کے ساتھ لکشدیپ انتظامیہ پچھلے کچھ برسوں کے دوران جزائر  کی ترقیاتی راہ میں مکمل تبدیلی لانے کے لئے اصلاحات پر زور دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈھانچہ جاتی ترقی پر زور دینے، سرکار کو صحیح شکل دینے اور نجی سیکٹر کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ لکشدیپ انتظامیہ لوگوں کو پینے کا پانی دستیاب کرانے کے لئے کئی  جزائر میں پینے کے پانی کے پلانٹ قائم کرنے کے لئے خاص طور سے ستائش کی حقدار ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست لکشدیپ اسکولی بچوں کے لئے جدید سہولتیں فراہم کرتی ہیں۔ صدر جمہوریہ نے  مزید کہا کہ لکشدیپ میں ہمارے ملک کے  دیگر مقامات کے مقابلے میں بہتر اساتذہ-طلباء تناسب ہے۔ انہوں نے اسکولی تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لئے انتظامیہ کی عہد اور وقف کی ستائش کی۔  طلباء کو پیشہ ور ، روزگار لائق اور کاروباری  ہنرمندی کے ساتھ باختیار بنانے کے لئے محکمہ تعلیم لکشدیپ کے اسکولوں میں ڈیجیٹل خواندگی نصاب چلارہا ہے۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ محکمہ تعلیم کی ان کوششوں سے ان جغرافیائی نقطہ نظر سے دور دراز خطوں کے بچوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ آج کے دورمیں کسی بھی خطے کی مجموعی ترقی کے لئے انٹرنیٹ کی رسائی بہت ضروری ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ لکشدیپ میں ایک سب میرین آپٹیکل فائبر کیبل پروجیکٹ اگلے کچھ مہینوں کے اندر مکمل ہوجائے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ چونکہ لکشدیپ جغرافیائی طور سے الگ  تھلگ جگہ ہے، اس لئے بجلی کی سپلائی کے سوا ل پر اضافی غور کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ توانائی کے متبادل ذرائع کا فروغ اِن خوبصورت جزائر کے ماحولیات کا تحفظ کرے گا اور دنیا کو ماحولیات کے موافق ترقی کا راستہ بھی دکھائے گا۔

صدر جمہوریہ  کاخطاب دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

Please click here to see the President's speech

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 2945)

 



(Release ID: 1908481) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali