بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی نے وارانسی میں کھادی نمائش کا انعقاد کیا، 2215 اکائیوں کو 77.45 کروڑ روپے کا مارجن منی سبسڈی جاری کیا گیا

Posted On: 18 MAR 2023 7:33PM by PIB Delhi

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے آج اترپردیش کے وارانسی میں ریاستی سطح کی کھادی نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش 17 مارچ 2023 سے 26 مارچ 2023 تک 10 دنوں کے لیے ہے۔ پی ایم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)جو کہ بہت چھوٹی،چھوٹی اور اوسط درجہ کی کمپنیوں کی وزارت کی روزگار رخی  ایک فلیگ شپ اسکیم ہے اور جس کا نفاذ کے وی آئی سی کے ذریعے کیا جاتا ہے، کے تحت چیئرمین کی جانب سے مرکزی اور مشرقی زون کے 2215 مستفیدین کے لیے منظور شدہ 227 اعشاریہ 21 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی بھی جاری کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L6LM.jpg

جناب  کمار نے کھادی گرام ادیوگ وکاس سمیتی، مروئی، سندھورا، وارانسی میں مٹی کے برتنوں اور چمڑے کے کاریگروں کو 180 الیکٹرک پوٹرس وہیل (چاک) اور 75 جوتے مرمت کرنے والے ٹول کٹس اور اکبر پور، امبیڈکر نگر میں 30 شہد کی مکھی پالنے والوں کے مابین 300 مکھیوں کے بکس (بی بوکسز)بھی تقسیم کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YRQ5.jpg

ایک خوش حال، مضبوط، خود کفیل اور خوش قوم کی تعمیر کے لیے، کے وی آئی سی کے چیئرمین نے مستفدین کو اپنی اکائیوں کو کامیابی سے چلانے کی ترغیب دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CS4P.jpg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2943



(Release ID: 1908451) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu