وزارت خزانہ
دہلی ساؤتھ سی جی ایس ٹی نے 17 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث جعلی انوائس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، دو افراد گرفتار
Posted On:
18 MAR 2023 4:25PM by PIB Delhi
سنٹرل گڈس اینڈ سروس ٹیکس (سی جی ایس ٹی) دہلی ساؤتھ کمشنریٹ نے 17 کروڑ روپے کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا دھوکہ دہی سے دعوی کرنے والی فرموں کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
سنٹرل گڈس اینڈ سروس ٹیکس (سی جی ایس ٹی) دہلی ساؤتھ کمشنریٹ کے افسران کے ذریعہ کچھ جعلی فرموں کے بارے میں ایک مخصوص انٹیلی جنس تیار کی گئی تھی جو کہ صرف سامان کی کم رسیدیں بنانے اور سلسلہ وار نا اہل ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کو منتقل کرنے کے مقصد سے بنائی گئی تھیں۔
سی جی ایس ٹی دہلی جنوبی کمشنریٹ کے دائرہ اختیار میں رجسٹرڈ 3 جعلی فرموں/ کمپنیوں یعنی نیکسٹ جین بزی کارپ، ایکسیل انفارمیٹکس اور جی ڈبلیو انفوٹیک پرائویٹ لمیٹڈ کے رجسٹرڈ احاطے میں معائنے کیے گئے جو جعلی انوائسنگ اور سرکلر ٹریڈنگ میں مصروف تھیں۔ ٹیکس دہندگان کے احاطے سے مجرمانہ دستاویزات حاصل کی گئیں۔
ان فرموں کے لین دین کی اب تک کی گئی ابتدائی تحقیقات میں تقریباً 17 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ مالک/ ڈائریکٹر نے اپنے اعترافی بیانات میں سامان کی کسی بنیادی فراہمی کے بغیر جعلی آئی ٹی سی پاس کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے میں اپنے کردار کا اعتراف کیا ہے۔
ان جعلی فرموں کے پیچھے موجود لوگوں نے سرکاری خزانے کو دھوکہ دیا ہے اور سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 132(1)(b) اور 132(1)(c) کے تحت مخصوص جرائم کا ارتکاب کیا ہے جو قابل گرفت اور ناقابل ضمانت ہیں۔ سنجے کمار سریواستو اور سنیل گلاٹی نامی دو افراد کو 17.03.2023 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کو ڈیوٹی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بعد انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 2937
(Release ID: 1908381)
Visitor Counter : 116