ریلوے کی وزارت

دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے شروع ہونے والی پہلی بھارت گورو ٹرین کل اپنے افتتاحی سفر کا آغاز کرے گی

Posted On: 17 MAR 2023 5:59PM by PIB Delhi

یہ ٹرین ہندوستان کے اہم تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقامات کو جوڑ کر ملک میں سیاحت کو فروغ دیتی ہے۔

  • اسے IRCTC کے ذریعہ چلایا جاتا ہے اور دونوں تلگو ریاستوں میں مسافروں کو بورڈنگ / ڈی بورڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ریلوے کی وزارت نے ملک کے اہم تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقامات کو ریل کے ذریعے جوڑ کر ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کو دکھانے کے لیے ’بھارت گورو ٹرینیں‘ متعارف کرائی ہیں۔ اب تک، بھارت گورو ٹرینوں کے 26 ٹرپ چلائے گئے ہیں جس میں تقریباً 22 ریاستوں اور 04 مرکز زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس نئی پہل کو آگے بڑھاتے ہوئے، انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (IRCTC) کل سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے ”پونیا شیتر یاترا: پوری - کاشی – ایودھیا“ کا آغاز کرے گی۔ یہ دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے شروع ہونے والی پہلی بھارت گورو ٹرین ہے۔ یہ ٹورسٹ سرکٹ ٹرین ریل کے مسافروں کو ملک کے مشرقی اور شمالی حصے میں ہندوستان کے کچھ قدیم اور اہم مقامات پر لے جائے گی۔

ٹرین میں سوار مسافروں کو پوری، کونارک، گیا، وارانسی، ایودھیا اور پریاگ راج 8 رات / 9 دن کی مدت میں جانے کا منفرد موقع ملے گا۔ تمام ریل مسافروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے، دو تلگو ریاستوں میں پھیلے 9 اہم اسٹیشنوں پر بورڈنگ (اور ڈی بورڈنگ) کی سہولت دی گئی ہے۔ اس سفر کے لیے تمام سیٹیں بک ہونے کے ساتھ پہلے سفر میں زبردست ردعمل دیکھا گیا، مسافروں نے تمام اسٹاپنگ اسٹیشنوں سے اس سہولت کا فائدہ اٹھایا۔

ٹرین ریل کے مسافروں کو ان کی سفر سے متعلق تمام ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے مکمل خدمات فراہم کرتی ہے۔ ٹور پیکج میں تمام سفری سہولیات (بشمول ریل اور روڈ ٹرانسپورٹ دونوں)، رہائش کی سہولت، واش اور چینج کی سہولیات، کیٹرنگ کے انتظامات (صبح کی چائے، ناشتہ، لنچ اور ڈنر - دونوں آن بورڈ اور آف بورڈ)، پیشہ ورانہ اور دوستانہ ٹور اسکارٹس، ٹرین میں سیکیورٹی - تمام کوچز میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے، تمام کوچز میں عوامی اعلان کی سہولت، سفری انشورنس اور مدد کے لیے پورے سفر میں IRCTC ٹور مینیجرز کی موجودگی جیسی خدمات شامل ہیں۔

احاطہ کی جانے والی منزلیں اور دورے

پوری

بھگوان جگناتھ مندر

کونارک

سورج مندر اور بیچ

گیا

وشنو پاڈا مندر

وارانسی

کاشی وشوناتھ مندر اور راہداری، کاشی وشالکشی اور اناپورنا دیوی مندر۔ شام کی گنگا آرتی

ایودھیا

رام جنم بھومی، ہنومان گڑھی اور سریو ندی پر آرتی

پریاگ راج

تروینی سنگم، ہنومان مندر اور شنکر ویمن منڈپم

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کا اگلا سفر 18 اپریل 2023 سے اسی سفر کے پروگرام اور ٹرین کی ساخت کے ساتھ شروع ہوگا۔

 

 

 

 

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

17-03-2023

U: 2914



(Release ID: 1908269) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Telugu